حضرت اُمِّ سُلَیم ؓ — Page 7
حضرت اُم سلیم صلى الله نے فرمایا کہ ان چیزوں کو برتن میں ہی رہنے دو میں روزہ سے ہوں۔پھر حضور میلے نے گھر میں ایک طرف جا کر نفل نماز ادا فرمائی، ام سلیم اور ان کے گھر والوں کے لئے دعا کی۔ام سلیم نے حضور ﷺ سے عرض کیا یا رسول اللہ میری ایک خواہش ہے۔حضور ﷺ نے پوچھا، وہ کیا ؟ انہوں نے جواب دیا، آپ کا خادم انس، اس کے لئے دعا کی درخواست ہے۔تب حضور ﷺ نے دعا کی ، اے اللہ انس کے مال اور اولاد میں برکت عطا فرما۔اللہ تعالیٰ نے اس دعا کو غیر معمولی طور پر قبول فرمایا۔چنانچہ سو تک ان کی اولاد ہوئی۔ان کا باغ سال میں دو دفعہ پھل دیتا تھا اور انہوں نے بہت بہی عمر پائی۔(1) صلى الله کسی نے حضور ﷺ سے عرض کیا کہ آپ ع امہات المؤمنین کے علاوہ صرف اُم سلیمہ کے گھر جاتے ہیں اس کی کیا حکمت ہے؟ صلى الله آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایک تو میرا ان سے رحمی رشتہ ہے جس کا حق ادا کرنا مجھ پر لازم ہے دوسرے ان کے والد اور بھائی ایک جنگ میں شہید ہو گئے تھے مجھے اس کا بھی پاس ہے۔(10) اُمِ سلیم اور ان کے خاوند ابوطلحہ کا ایک عجیب اور بظاہر نا قابل یقین واقعہ ان کے بیٹے ابو عمیر کی وفات پر ان کے غیر معمولی صبر کا ہے۔