حضرت اُمِّ سُلَیم ؓ — Page 6
حضرت اُم سلیم 6 کے گھر بے تکلفی سے آتے جاتے تھے اور بعض دفعہ ان کے گھر تشریف لا کر آرام فرماتے۔حضرت اُم سلیم آپ ﷺ کو کھانے پینے کی چیزیں پیش کرتیں تو آپ نے انہیں قبول فرما لیتے اور اسی طرح بے تکلفانہ انداز میں دینی سوال بھی کر لیا کرتیں۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم بڑی شفقت سے ان کو جواب دیتے۔ایک دفعہ حضرت ام سلیم کے ہاں رسول اللہ اللہ تشریف لائے وہ گھر پر نہ تھیں آپ آرام کی خاطر بستر پر سور ہے۔کسی نے ام سلیم کو اطلاع کی کہ رسول اللہ نے آپ کے بچھونے پر سو رہے ہیں۔ام سلیم آئیں تو دیکھا ک حضور مالے پسینہ سے شرابور ہیں۔وہ موقع غنیمت جانتے الله ہوئے حضور ﷺ کا پسینہ پونچھ کر شیشی میں بھر نے لگیں حضور ﷺ بھی چونک گئے اور فرمایا کہ یہ کیا کر رہی ہیں۔ام سلیم کہنے لگیں کہ اسے اپنی خوشبو کی شیشی میں ڈالوں گی کیونکہ آپ ﷺ کا پسینہ سب سے بڑھ کر خوشبو ہے اور یہ میں اس لئے کر رہی ہوں تا کہ ہمارے بچے اس سے برکت حاصل کر سکیں۔آپ ﷺ نے فرمایا ٹھیک ہے۔(8) صلى الله اسی طرح ایک مرتبہ حضور اے ام سلیم کے گھر تشریف لائے۔انہوں نے حضور اللہ کی خدمت میں کھجور اور مکھن پیش کیا تو حضور ما ہے