حضرت سرور سلطان صاحبہ

by Other Authors

Page 4 of 33

حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 4

حضرت اُم مظفر 4 حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ سے روایت ہے۔"میری منجھلی بھا بھی جان سیدہ سرور سلطان صاحبہ چھوٹی عمر میں شادی ہو کر ہمارے گھر آگئی تھیں۔کچھ چھوٹی عمر ہونے کی وجہ سے اور کچھ طبیعت میں شوخی کی وجہ سے ایک دن ہم چھت پر بیٹھے خربوزے کھا رہے تھے۔آپ نے خربوزہ کھا کر چھلکا نیچے پھینک دیا۔وہ چھلکا ایک نوکر کے سر پر لگا۔اُس نے بُرا مناتے ہوئے یہ کہا تو ایویں جاہیں !“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام وضو کر رہے تھے۔کسی نے نوکر کی یہ بات آپ علیہ السلام کو بتا دی تو آپ علیہ السلام بہت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ اُس نے سرور سلطان کو گالی نہیں دی۔میری نسل کو گالی دی ہے۔چنانچہ دیکھ لو! حضرت منجھلے بھائی صاحب کے تمام بچے سیدہ سرور سلطان صاحبہ کے بطن سے ہوئے اور سب کے سب دینی اور دنیاوی لحاظ سے اعلیٰ مقام پر ہیں۔(3) محترم نواب محمود احمد خان صاحب اپنی نانی کی یاد میں اُن سے سُنے ہوئے واقعات اس طرح بیان کرتے ہیں:۔دو الدار میں ابتدائی دنوں کا ایک بہت مزے کا واقعہ ہے آپ گھر میں سنایا کرتی تھیں کہ جب میری شادی ہوئی میری عمر بہت چھوٹی تھی۔رخصتی سے پہلے میرے والد صاحب نے بار بار یہ نصیحت فرمائی کہ جب بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام تمہارے کمرے میں تشریف لائیں تم نے ان کے