حضرت سرور سلطان صاحبہ

by Other Authors

Page 5 of 33

حضرت سرور سلطان صاحبہ — Page 5

حضرت ام مظفر 5 احترام میں فوراً کھڑے ہو جانا ہے بلکہ یہاں تک فرمایا کہ اگر حضور علیہ السلام کمرے سے چلے جائیں اور تم بیٹھ جاؤ لیکن دہلیز سے کوئی بات یاد آ جائے ، دوبارہ لوٹ آئیں، تو پھر تم کھڑی ہو جانا۔لہذا جب حضرت اقدس علیہ السلام پہلی دفعہ مجھ سے ملنے کمرے میں آئے تو میں چار پائی پر بیٹھی تھی گبھراہٹ میں اچانک اٹھ کر چار پائی پر ہی کھڑی ہوگئی ، حضور علیہ السلام مسکرائے اور باہر تشریف لے گئے۔“ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جب کام سے تھک کر آرام کرنے کے لیے لیٹلتے تو حضرت ام ناصر اور میں حضور علیہ السلام کے پاؤں دبایا کرتی تھیں۔آپ علیہ السلام کو تھکن کی وجہ سے نیند فورا آ جاتی تھی۔جب آپ علیہ السلام سو جاتے ہم حضور علیہ السلام کے پیروں کی انگلیوں میں گڈ گڈی کرتی تھیں۔حضور علیہ السلام جھٹکے سے اُٹھتے ہماری طرف دیکھ کر مسکراتے اور پھر سو جاتے ، لیکن مجھے یاد نہیں کہ کبھی حضور علیہ السلام نے بُرا منایا ہو یا ڈانٹا ہو۔بچھینے کی بات کا ذکر کرتے وقت اناں کی آواز میں رقت آجاتی۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ فرماتی ہیں کہ :۔جب حضرت میاں بشیر احمد صاحب کی شادی تو آجکل کی پود کو دیکھتے ہوئی بچہ ہی تھے۔مگر بہت سنجیدگی اور وقار سے وہ پہلے پہل دن بھی گزارے۔کوئی نا پختگی یا بچپن کی علامت ، لڑائی جھگڑا کسی قسم کی کوئی بات