حضرت سُمیّہ ؓ بنتِ خباط، حضرت اُمّ حرام ؓ بنتِ ملحان

by Other Authors

Page 4 of 23

حضرت سُمیّہ ؓ بنتِ خباط، حضرت اُمّ حرام ؓ بنتِ ملحان — Page 4

حضرت ام حرام بنت ملحان مقصد پالیا۔یہ کلمہ اپنے اندر اتنا جذبہ رکھتا تھا کہ اس نے جہار بن سلمی کے دل پر ایسا اثر کیا کہ وہ فوراً ایمان لے آئے اور مسلمان ہو گئے۔اسی معرکہ میں حضرت سلیم بھی شہید ہوئے۔(1) حضرت ام حرام کی بہن ام سلیم نے اپنے دس سالہ بیٹے انس کو رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا اور فرمایا یا رسول اللہ ہے یہ میرا بیٹا ہے۔میری یہی تمنا ہے کہ یہ آپ ﷺ کی خدمت کیا کرے اس کو اپنے خادموں میں شامل فرمائیں اور اس کے لئے دعا کریں۔حضرت ام حرام کے بہن اور بھائیوں کے ذکر سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا خاندان یعنی حضرت ملحان کی اولا د اسلام کی طرف الله سبقت لینے والے اولین کامیاب لوگ ہیں جو حضور ﷺ اور اسلام کی صلى الله محبت سے سرشار تھے۔اس جانثار خاندان کی ایک بیٹی حضرت ام حرام بنت ملحان ہیں۔آپ کی والدہ کا نام ملیکہ بنت مالک تھا۔آپ حضور ﷺ کی رشتے کی خالہ تھیں اور مشہور صحابی حضرت انس بن مالک کی حقیقی خالہ بھی تھیں۔ان کی پہلی شادی حضرت عمرو بن قیس سے ہوئی جو اُن صحابہ میں سے تھے جنہوں نے پہلے اسلام قبول کیا ، اسی طرح ان کے نوجوان بیٹے