عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 70
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں 4- مرکزی جائیداد کمیٹی : یہ کمیٹی کسی بھی قسم کی جماعتی جائیداد کی خرید وفروخت کے معاملہ کے سلسلہ میں کاروائی کی سفارش کرتی ہے۔اس کمیٹی کے صدر مکرم شعیب احمد صاحب ناظر بیت المال خرچ اور سیکرٹری مکرم ایس ایم بشیر الدین صاحب ناظم جائیداد ہیں۔5۔مرکزی پریس اینڈ میڈیا کمیٹی : یہ کمیٹی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے شعبہ پریس اینڈ میڈ یا لندن کی طرف سے ریلیز ہونے والے تمام جماعتی پریس ریلیز کو انڈیا کے اخبارات اور پریس میں شائع کروانے نیز اہم مواقع پر کوئی پریس ریلیز انڈیا کے اخبارات کو جاری کرنے کی منظوری لے کر کاروائی کرتی ہے۔انڈیا کے بڑے شہروں کی جماعتوں میں اس کی ٹیمیں تیار کرنا اگر میٹنگ دینا بڑے بڑے نیشنل اخبارات ، ٹی وی چینلز سے رابطہ کر کے تعلقات بنانا وغیرہ امور پر کاروائی کرتی ہے۔اس کمیٹی کے صدر مکرم شیر از احمد صاحب اور سیکرٹری و انچارج شعبہ مکرم کے طارق احمد صاحب ہیں۔6۔مرکزی اصلاحی کمیٹی : یہ کمیٹی قیام نماز ، خطبات حضور انور سنانے کی عمرانی ، بچوں اور بچیوں کا خطوط کے ذریعہ خلیفہ اسیح سے رابطہ - آوارگی پر 70