عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 69
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں جماعتوں کے لئے ایڈیشنل ناظر صاحب اعلیٰ جنوبی ہند کا روائی کریں گے۔* ( بحوالہ 16-04-3714/21-WTT) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے قادیان میں 70 سے زائد مرکزی کمیٹیاں قائم ہیں بالخصوص ان کمیٹیوں کے بارہ میں امراء وصدران کو علم ہونا چاہئے جن کا تعلق احباب جماعت۔ہوتا ہے۔ایسی چند کمیٹیوں کا ذیل میں تعارف دیا جارہا ہے۔1- مرکزی تعمیراتی کمیٹی: یہ کمیٹی جماعتی مساجد مشن ہاؤسز اور قبرستان وغیرہ کے معاملات کے بارہ میں کاروائی کرتی ہے۔اس کمیٹی کے صدر کرم شیر از احمد صاحب اور سیکرٹری مکرم احسن غوری صاحب ناظم تعمیرات ہیں۔2 بیوت الحمد کمیٹی: یہ کمیٹی مستحق ، غریب اور نادار افراد کی تعمیر و مرمت مکانات کی درخواستوں پر کاروائی کرتی ہے۔اس کے صدر مکرم ناظر صاحب بیت المال خرچ اور سیکرٹری مکرم ناظر صاحب امور عامہ ہیں۔-3- خدمت خلق کمیٹی : یہ کمیٹی علاج و معالجہ، وقتی امداد وظائف اور امداد شادی کی درخواستوں پر کاروائی کرتی ہے۔اس کمیٹی کے صدر مکرم خورشید احمد انو رصاحب وکیل المال تحریک جدید اور سیکرٹری مکرم رضوان احمد ملکانہ صاحب ہیں۔69