عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 71 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 71

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں کنٹرول کرنا۔عہدیداران کی تربیت اس رنگ میں کہ وہ لوگوں کے ہمدرد بنجا ئیں۔عائلی تنازعات کے معاملات پر کاروائی اور جماعتوں میں قائم اصلاحی کمیٹیوں کی نگرانی کرنا ہے۔اس کمیٹی کے صدر محترم ناظر اعلیٰ قادیان اور سیکرٹری مکرم ناظر اصلاح وارشاد مرکز یہ ہیں۔7- آبادی کمیٹی: قادیان میں آبادی کو بڑھانے کی غرض سے قادیان میں آباد ہونے والے افراد جماعت کی خرید زمین / مکانات کی درخواستوں پر کاروائی کرتی ہے۔اس کمیٹی کے صد ر مکرم فضل الرحمن بھٹی صاحب ناظر امور عامہ اور سیکرٹری مکرم ایس ایم بشیر الدین صاحب ناظم جائیداد ہیں۔8 تعلیمی کمیٹی برائے امداد مستحق طلباء کی کمیٹی مستحق طلباء کی امداد کے تعلق سے کاروائی کرتی ہے۔اس کمیٹی کے صد ر مکرم شیر از احمد صاحب ناظر تعلیم ہیں 9۔ہیومینٹی فرسٹ کمیٹی : انڈیا میں آفات سماوی و ارضی وغیرہ حادثات سے دو چار ہونے والے احمدیوں اور غیر از جماعت متاثرین میں ریلیف پہنچانا وغیرہ۔اس کمیٹی کے صدر مکرم رفیق احمد بیگ صاحب ( نائب ناظر امور عامہ) اور سیکرٹری مکرم شمیم احمد غوری صاحب ہیں۔10۔پریس کمیٹی دفاع اسلام : اس کمیٹی کا کام اخبارات اور الیکٹرونک 71