عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 64 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 64

وو عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں یا درکھو اگر تم میں سے کسی کو سلسلہ کے کسی کام کے لئے مقرر کیا جائے تو اُس کا اُس سے بھا گنا سخت غلطی ہے تم سلسلہ کے کام کی سرانجام دہی میں ہرگز کوتا ہی نہ کرو بلکہ اُسے اپنی عزت کا موجب سمجھو۔اگر تم سلسلہ کے کاموں کو عزت والا قرار دو گے تو خدا تعالیٰ بھی تمہیں عزت والا بنا دے گا۔اور اگر وہ عزت آگئی تو جن لوگوں نے اپنے وقت میں سلسلہ کی خدمت میں کو تا ہی کی ہوگی ان کی اولادیں اس عزت سے محروم کر دی جائیں گی۔پس آئندہ کے لئے احتیاط کرو اور ہمیشہ سلسلہ کے کاموں کو عزت کی نگاہ سے دیکھو۔تم میں سے کسی کو سلسلہ کے کسی کام کے لئے مقرر کیا جائے تو وہ سمجھے کہ خدا تعالیٰ نے اسے بہت بڑے خطاب سے نوازا ہے۔‘ (خطابات شوری جلد 3 صفحہ 603) لہذا جماعتی خدمات کی قدر نہ کرنا اور بلا وجہ استعفیٰ پیش کر دینا یہ طریق اپسندیدہ ہے پھر ایسے شخص کو آئندہ بھی خدمت سے محروم کر دیا جاتا ہے۔64