عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 54 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 54

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں قواعد وضوابط سے واقفیت قواعد وضوابط کی کتاب کو ہر عہد یدار کو دیکھنا چاہئے اور اپنے شعبے کے کاموں کا علم حاصل کرنا چاہئے ہر ایک کو اپنی حدود کا علم ہونا چاہئے۔بعض دفعہ عہد یداروں کو اپنی حدود کا بھی پتہ نہیں ہوتا۔ایک شعبہ ایک کام کر رہا ہوتا ہے جبکہ قواعد وضوابط میں دوسرے شعبہ میں وہ کام لکھا ہوتا ہے۔یا بعض دفعہ ایسا بار یک فرق کاموں کے بارے میں ہوتا ہے جس پر غور نہ کرتے ہوئے دو شعبے ایک دوسرے کی حد میں داخل ہورہے ہوتے ہیں۔“ (خطبہ جمعہ ۱۵ جولائی ۲۰۱۶ء) مرکزی ہدایات پر عملدرآمد پھر امراء اور صدران اور جماعتی سیکرٹریان کا یہ بھی بہت اہم کام ہے کہ مرکز سے جو ہدایات جاتی ہیں یا سرکلر جاتے ہیں ان پر فوری اور پوری توجہ سے عمل درآمد کریں اور اپنی جماعتوں کے ذریعہ بھی کروایا جائے۔بعض جماعتوں کے بارے میں یہ شکایات ملتی ہیں کہ مرکزی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کیا جاتا۔اگر کسی ہدایت کے بارے میں کسی خاص ملک یا جماعت کو ملکی حالات کی وجہ سے کچھ تحفظات ہوں تو پھر بھی فوری طور پر مرکز سے رابطہ کر 54