عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 53
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں بشاشت اور خوش اخلاقی پھر ایک وصف عہدیداران میں جو ہونا چاہئے وہ بشاشت ہے اور خوش اخلاقی سے پیش آنا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے و قولوا للناس حسنا (البقرة : 84) یعنی اور لوگوں کے ساتھ نرمی سے بات کیا کرو۔اور ان سے خوش اخلاقی سے پیش آؤ۔پس یہ بھی ایک بنیادی خلق ہے جو عہد یداروں میں بہت زیادہ ہونا چاہئے۔اپنے ماتحتوں سے ، اپنے ساتھ کام کرنے والوں سے بھی جب بات چیت کریں اور اسی طرح جب دوسرے لوگوں سے بھی بات کریں تو سبات کا خیال رکھیں کہ ان کے اعلیٰ اخلاق کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔“ (خطبہ جمعہ 15 جولائی 2016) خلیفہ وقت کے فیصلہ جات کی تعمیل امراء اور مرکزی عہدیداروں کو بھی میں کہتا ہوں کہ اگر وہ چاہتے ہیں کہ جماعت کے تعاون اور اطاعت کے معیار بڑھیں تو خود خلیفہ وقت کے فیصلوں کی تعمیل اس طرح کریں جس طرح دل کی دھڑکن کے ساتھ نبض چلتی ہے۔یہ معیار حاصل کریں گے تو پھر دیکھیں کہ ایک عام احمدی کس طرح اطاعت کرتا (خطبه جمعه ۹ جون ۲۰۰۶ء) 53