عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 55 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 55

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں کے حالات کے مطابق اس میں تبدیلی کرنے کی درخواست کرنی چاہئے اور یہ کام امیر جماعت اور صدر کا ہے لیکن یہ کسی طور پر بھی مناسب نہیں کہ اپنی عقل لڑاتے ہوئے اس ہدایت کو ایک طرف رکھ کر دبا دیا جائے اور اس پر عمل نہ کروایا جائے اور نہ ہی مرکز کو اطلاع کی جائے کسی بھی امیر یا صدر جماعت کی جو یہ حرکت ہے یہ مرکز گریز رویہ بھی جائے گی اور اس بارہ میں پھر مرکز کا روائی بھی کر سکتا ہے۔“ (خطبہ جمعہ 15 جولائی 2016) مربیان کی عزت و احترام کرنا " ” صدر اور امیر اور تمام جماعتی عہدیداران کا کام بلکہ ذمہ داری ہے کہ مبلغین بلکہ جتنے بھی واقفین زندگی ہیں ان کا ادب اور احترام اپنے دل میں بھی پیدا کریں اور افراد جماعت کے دلوں میں بھی پیدا کریں۔ان کی عزت کرنا اور کروانا آپ لوگوں کا کام ہے تا کہ مربی اور مبلغ اور واقف زندگی کے مقام کی اہمیت واضح ہو اور زیادہ سے زیادہ نوجوان جماعتی خدمت کے لئے پنے آپ کو پیش کریں۔“ فرمایا: ”صدران اور امراء سے بھی میں یہ کہتا ہوں کہ مربیان کی عزت و احترام قائم کرنا ان کا کام ہے۔اور کسی بھی جماعت میں سب سے زیادہ مربی 55