عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 52 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 52

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں ماتحتوں سے حسن سلوک ایک خصوصیت عہدیداران کی یہ بھی ہونی چاہئے کہ وہ ماتحتوں سے حسن سلوک کریں۔جماعت کے اکثر کام تو رضا کارانہ ہوتے ہیں۔افراد جماعت جماعتی کام کے لئے وقت دیتے ہیں۔اس لئے وقت دیتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی رضا چاہتے ہیں اس لئے وقت دیتے ہیں کہ ان کو جماعت سے تعلق اور محبت ہے۔پس عہدیداروں کو بھی اپنے کام کرنے والوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہئے اور ان سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے اور یہی اللہ تعالی کا بھی حکم ہے۔پھر اس حسن سلوک کے ساتھ اپنے نائین اور ماتحتوں کو کام سکھانے کی بھی کوشش کرنی چاہئے تا کہ جماعتی کام بہتر طور پر چلانے 66 لئے۔““ کے لئے ہمیشہ کارکن مہیا ہوتے رہیں۔(خطبہ جمعہ 15 جولائی 2016) امراء اور عہدیداران یا مرکزی کارکنان یہ دعا کریں کہ ان کے ماتحت جن کارکنان کو نگران بنایا گیا ہے شریف النفس ہوں ، جماعت کی اطاعت کی روح ان میں ہو اور نظام جماعت کا احترام ان میں ہو۔(خطبہ جمعہ 5 دسمبر 2003ء) 52