عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 51
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں یقینا وہ احمدی جنہیں جماعت میں کوئی ذمہ داری سپرد کی گئی ہے یا جنہیں افراد جماعت کی اخلاقی اور روحانی تربیت کا کام دیا گیا ہے ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے اگر وہ تکبر کا شکار ہو جاتے ہیں اور اپنے آپ کو کسی بھی حیثیت میں دوسروں سے بالا سمجھتے ہیں۔(خطبہ جمعہ 15 جولائی 2016) گھروں میں عہدیداروں کے بارے میں منفی باتیں نہ ہوں اسی طرح میں عہد یداروں اور مربیان دونوں کو یہ بات بھی کہنا؟ چاہتا ہوں کہ جب ہم افراد جماعت سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ ان کے گھروں میں عہدیداروں کے متعلق باتیں نہ ہوں یعنی منفی باتیں تو پھر صدران اور امراء اور عہدیداران اور اسی طرح مربیان کو بھی ہمیشہ اس بات کی پابندی کرنی چاہئے کہ ان کے گھروں میں بھی ایک دوسرے کے متعلق کسی قسم کی منفی با تیں نہ ہوں ہاں مثبت باتیں بیشک ہوں تا کہ مربیان کی نسلوں میں بھی اور عہدیداران کی نسلوں میں بھی نظام جماعت اور واقفین زندگی اور کسی بھی رنگ میں جماعت کی خدمت کرنے والوں کا احترام پیدا ہو۔“ (خطبہ جمعہ 10 مارچ2017) 51