عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 44 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 44

فرائض محصل عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں اپنے حلقہ کے احباب جماعت سے واقفیت پیدا کرنا اور اُن سے ہر قسم کا جماعتی چندہ وصول کرنا اور وصول شدہ چندہ مع رسید بک مہینہ میں دو بار سیکرٹری صاحب مال کے پاس جمع کروانا۔سیکرٹری رشتہ ناطہ جماعت میں شادی کے قابل افراد کے کوائف جمع کرنا۔مقامی ریکارڈ کومرکز میں دفتر رشتہ ناطہ کے ساتھ مکمل رکھنا۔تمام کوائف کو بصیغہ راز رکھ کر رشتوں کے لئے تجویز دینا۔افراد جماعت کو نکاح فارم مہیا کرنا۔بیوگان کی شادی کی کوشش کرنا تربیتی امور کے سلسلہ میں افراد جماعت کو بد رسومات سے بچنے کی طرف توجہ دلانا۔اگر جماعتی روایات کے خلاف کوئی کاروائی ہو تو حسب قواعد اس کی کاروائی کر نا۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمتہ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ:۔رشتہ تجویز کرنے والے کا یہ کام ہوتا ہے کہ وہ فریقین کے حالات کے مطابق مناسب حال، ہم کفو اور ہم آہنگی رکھنے والے رشتے تجویز ے لیکن یہ خیال رکھے کہ ذمہ داری قبول نہ کرے فریقین پر واضح کر 44