عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 43 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 43

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں رقم لے کر محفوظ رکھنا اور ترسیل رقم کے وقت رقم سیکرٹری مال کو مہیا کرنا ہے۔آڈیٹر حسب قواعد صدر انجمن احمد یہ مقامی انجمن کے حسابات کی پڑتال کرنے نیز اپنی رپورٹ رجسٹر معائنہ یا رجسٹر روز نامچہ میں درج کرنا۔حسابی غلطیوں کے معلوم ہونے پر اُن کی درستی کروانا وغیرہ۔مقامی انجمن کی سہ ماہی/سالانہ آڈٹ رپورٹ تیار کر کے نظارت بیت المال آمد میں بھجوانا اور اس رپورٹ کی قل مقامی امیرا صدر جماعت کو مہیا کرتا۔اور یہ رپورٹ مجلس عاملہ میں سیکرٹری مال پیش کیا کریں گے۔امام الصلاة قواعد کے مطابق ہر جماعت میں ایک سے زائد امام الصلوۃ مقرر ہونے چاہئیں جو اس بات کے ذمہ دار ہوں کہ صحیح تلفظ کے ساتھ نماز با جماعت پڑھا سکتے ہوں خواہ اس جماعت میں مبلغ یا معلم موجود بھی ہوں تو پہلی ذمہ داری نمازوں کی امامت کی امیر یا پھر مقررہ امام الصلوۃ کی ہوتی ہے نہ کہ مبلغ ور معلم کی۔البتہ موقع پر کوئی امام الصلوۃ موجود نہ ہو تو مبلغ یا معلم بھی نماز پڑھاؤ (بحوالہ سرکلر نظارت علیا 17-11-53/02) سکتے ہیں۔43