عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 42 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 42

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں جدید کی طرف سے بھجوائے گئے ٹارگیٹ کو پورا کرنے کی کوشش کرنا ، نظامت مال وقف جدید کی طرف سے یوم یا ہفتہ یا عشرہ منانے کی تحریک پر اس کا انتظام کرنا۔سیکرٹری وقف کو تمام واقفین کو کا انفرادی ریکارڈ اور اُن کی فائلوں کو مکمل رکھنا اور مکرم ناظر صاحب تعلیم اور مکرم انچارج صاحب دفتر وقف کو بھارت کی ہدایات کے مطابق واقفین کو جماعت کے بہترین اثاثہ کے طور پر سنبھالنا۔اُن کے لئے باقاعدہ کلاسوں کا اہتمام کرنا اور اُن کی رہنمائی کرنا اور اُن کے مستقبل کے متعلق کیریئر پلاننگ کمیٹی میں بروقت اُن کے معاملات کو پیش کرنا سیکرٹری وقف ٹو کی ذمہ داری ہے۔محاسب و امین یہ دونوں فرائض سیکرٹری مال سرانجام دے رہے ہوتے ہیں اگر سیکرٹری مال کا کام وسعت اختیار کر جاتا ہے تو اُس صورت میں محاسب اور امین کا تقرر کیا جاسکتا ہے بصورت دیگر ضرورت نہیں ہے۔محاسب کا کام جماعتی حسابات رکھنا ہے۔آمد کا حساب علیحدہ ہو اور اخراجات کا علیحدہ ہو۔امین کا کام سیکرٹری مال سے 42