عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 40
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں سیکرٹری تحریک جدید ۱۹۳۴ء میں تحریک جدید کا اجراء ہوا۔زیادہ سے زیادہ احباب جماعت کو تحریک جدید کے مالی جہاد میں شامل کرنا۔احباب جماعت کو اپنے مرحومین کی طرف سے بھی چندہ کی ادائیگی کی تحریک کرنا تحریک جدید کے مالی سال کا آغاز یکم نومبر کو ہوتا ہے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ کے معا بعد وعدہ جات کے حصول کے لئے افراد جماعت سے رابطہ کرنا اور حسب حیثیت نئے سال کے وعدے حاصل کر کے مرکز بھجوانا اور ان کا اپنے پاس انفرادی ریکارڈ رکھنا۔مرحومین دفتر اول کے تمام کھاتہ جات کو حضرت خلیفہ مسیح الرابع خواہش کے مطابق قیامت تک زندہ رکھنے کے لئے ان کے ورثاء سے ان کے مرحوم بزرگوں کے نام پر وعدہ جات حاصل کرنا تحریک جدید کے مالی سال کا اختتام ۳۱ اکتوبر کو ہوتا ہے اس سے قبل تمام وعدہ جات کی وصولی کوسو فیصد یقینی بنانا۔چندہ تحریک کے مجاہدین درج ذیل طریق کے مطابق اپنے اپنے دفتر میں شامل ہونگے : کی 40