عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 36 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 36

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں درآمد کروانا۔اس بات کا اہتمام کرنا کہ ہر موصی کم از کم دو ایسے دوستوں کو قرآن کریم پڑھائے جو قرآن کریم پڑھے ہوئے نہ ہوں۔موصیان کو قواعد وصیت سے باخبر رکھنے کا انتظام کرنا اور ان کی وصیت کے سلسلہ میں در پیش مشکلات میں رہنمائی اور مدد کرنا۔جو موصیان اپنی زندگی میں اپنی جائیداد کی تشخیص کروانا چاہیں اس سلسلہ میں ان کی رہنمائی اور مددکرنا۔کسی موصی کی وفات پر اس کے ورثاء کو اس سلسلہ میں فوری معلومات مہیا کرنا اور اس سلسلہ میں حتی المقدور ان کی مدد کرنا۔مقامی جماعت کے دفتر میں رسالہ الوصیت ، فارم وصیت اور دیگر متعلقہ فارمز دستیاب رکھنا اور بوقت ضرورت احباب کو مہیا کرنا۔بعض اوقات موصیان سے دفتر کا رابطہ نہ ہونے کی صورت میں موصیان کے خطوط سیکرٹری وصایا کی معرفت بھجوائے جاتے ہیں ایسی صورت میں خطوط موصیان کو بروقت پہنچانے اور دفتر کو فوری جواب سے مطلع کرنے کی ہدایت کرنا۔وغیرہ 36