عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 35 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 35

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں شمولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس عہدہ کی اہمیت اب پہلے سے کہیں بڑھ چکی ہے۔اس عہدہ کے لئے خود موصی ہونا ضروری ہے۔نظام وصیت کا تعلق غیر معمولی مالی قربانی سے ہے۔حضور انور کی تحریک اور منشاء کو سامنے رکھتے ہوئے جماعت کے کم از کم %50 فیصد افرادکو نظام وصیت کے پاک نظام میں شامل کرنے کی کوشش کرنا۔اور دفتر بہشتی مقبرہ سے موصول ہونے والی ہدایات دسرکلرز کے مطابق عملی کا روائی کرنا اور جماعت کے موصیان کی جملہ امور میں رہنمائی کرنا سیکرٹری وصایا کی ذمہ داری ہے۔مقامی جماعت کے تمام موصیان و موصیات کی مکمل فہرست اپنے پاس رکھنا نیز دوران سال فہرست کو مکمل کرتے رہنا۔نقل مکانی کرنے والے اور جماعت میں نئے آنے والے موصیان و موصیات کی اطلاع دفتر وصیت کو کرنا۔مجلس موصیان کے وقتاً فوقتاً اجلاسات کا انعقاد کرنا ، جملہ موصیان کو دفتر کے خطوط کا بر وقت جواب دینے اور تبدیلی پتہ کی صورت میں دفتر کو بروقت مطلع کرنے کی ہدایت کرتے رہنا۔ناخواندہ موصیان کو قرآن کریم ناظرہ پڑھانے اور ناظرہ جاننے والوں کو ترجمہ پڑھانے اور اسکی تفسیر پڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کر کے عمل 35