عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 34
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں اس میں مدد کریں۔ذیلی تنظیمیں صرف اس حد تک مدد کریں گی کہ وہ ا - ممبران کو تلقین کریں اس سے زیادہ سیکرٹریان مال کی مدد ذیلی تنظیموں کا کام نہیں ہے۔ذیلی تنظیمیں اپنے ممبران کو توجہ دلا سکتی ہیں کہ سیکرٹریان مال سے تعاون کریں اور چندے کی روح کو سمجھیں۔بہر حال چندے کی روح کو سمجھنا تو ذیلی تنظیموں کا کام ہے لیکن سیکرٹریان مال اس بات سے بری الذمہ نہیں ہو جاتے۔۔سیکرٹریان مال کا کام ہے کہ ہر مقامی سطح پر ، ہر گھر تک پہنچنے کی کوشش کریں۔اب تو فون ہیں ، دوسرے ذریعے ہیں،سواریاں ہیں۔نائب سیکرٹری مال سیکرٹری مال سے بقایا داران کے متعلق معلومات حاصل کر کے اُن سے رابطہ کرنا اور بقایا کی ادائیگی کی تحریک کرنا۔نادہندگان سے رابطہ کر کے انہیں چندہ دہندگان بنانا۔نو مبائعین کو چندہ میں شامل کرنا اور اُن کی تربیت کرنا کہ وہ نظام جماعت کا مستقل ٹھوس حصہ بن کر پوری شرح کے ساتھ مالی نظام میں شامل ہو جائیں۔سیکرٹری وصایا سید نا حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی کی تحر یک نظام وصیت میں 34