عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 33 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 33

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خطبہ جمعہ فرمودہ 16 اگست 2013ء میں فرماتے ہیں:۔پھر اگلی بات جس کی طرف میں توجہ دلانا چاہتا ہوں ، وہ افراد جماعت پر چندوں کی اہمیت واضح کرنا ہے۔یاد رکھیں اور یہ بات میں عموماً سیکرٹریان ال سے بھی کہا کرتا ہوں کہ لوگوں کو یہ بتا یا کریں کہ چندہ کوئی ٹیکس نہیں ہے بلکہ ان فرائض میں داخل ہے جن کی ادائیگی کا اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں متعدد جگہ حکم فرمایا ہے ایک جگہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔پس اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس حد تک تمہیں تو فیق ہے اور سنو اور اطاعت کرو اور خرچ کرو تمہارے لئے بہتر ہے اور جو نفس کی کنجوسی سے بچائے جائیں تو یہی ہیں وہ جو کامیاب ہونے الے ہیں۔اگر تم اللہ کو قرضہ حسنہ دو گے تو وہ اسے تمہارے لئے بڑھا دے گا اور تمہیں بخش دے گا اور اللہ بہت قدر شناس اور بردبار ہے ( التغابن 18-17)۔پس سیکرٹریان مال کو اس طریق پر افراد جماعت کی تربیت کی ضرورت ہے کہ جب مالی قربانی ہو تو تقویٰ اور ایمان پختہ ہوتا ہے۔۔۔پس ہر سطح پر سیکرٹریان مال کو فعال ہونے کی ضرورت ہے سیکرٹریان مال کا کام ہے کہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور ہر فرد تک ان کی ذاتی approach ہو۔یہ نہیں کہ ذیلی تنظیموں کے سپر د کر دیا جائے کہ ذیلی تنظیمیں 33