عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 29
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں لوگوں کو دیکھا ہے جو پاکستان میں بھی سائیکل پر پھیری لگا کر یا کسی دوکان کے تھڑے پر بیٹھ کے ، ٹوکری رکھ کر یا چند کپڑے کے تھان رکھ کر ( بیچا کرتے تھے ) اس وقت دُکانوں کے مالک بنے ہوئے ہیں۔تو یہ ہمت دلانا بھی توجہ دلانا بھی ، ایسے لوگوں کو پیچھے پڑ کر کہ کسی نہ کسی کام پر لگیں یہ بھی جماعتی نظام ہے جماعتی نظام کے عہدیدار کا کام ہے جس کے سپرد یہ کام کیا گیا ہے یعنی سیکرٹری امور عامه سیکرٹری امور خارجه نظارت امور خارجہ کی ہدایات کے مطابق جماعت کے معاملات جو بیروں سے تعلق رکھتے ہیں، سلجھانے کی کوشش کرنا۔اس کے لئے صوبائی اور ملکی سطح کے سرکاری حکام سے رابطہ رکھنا۔مثلاً صوبہ کے ممبران اسمبلی (MLAS) اور ممبران پارلیمنٹ (MPS) اور دیگر سیاسی لیڈروں سے تعلقات رکھنا اور اُن کو جماعتی مفاد کے لئے استعمال کرنا۔عید ملن تقاریب کا اہتمام کرنا۔سرکاری انتخاب کے وقت نظارت امور عامہ اور نظارت امور خارجہ کی ہدایات کے مطابق سیکرٹری امور عامہ کے ساتھ ملکر جماعتی مفاد کو پیش نظر رکھکر کاروائی کرنا۔اور جماعت کی مخالفت کے وقت سیکرٹری امور عامہ و سیکرٹری 29