عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 30
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں امور خارجہ دونوں کو مل جل کر کام کرنا چاہئے۔جماعتی مفاد کے لئے اگر قانونی چارہ جوئی کے لئے عدالت میں رجوع کرنا ضروری ہو تو مشیر قانونی اور نظارت امور خارجہ کے مشورہ اور ہدایات کے مطابق کاروائی کی جائے۔سیکرٹری تعلیم نظارت تعلیم کی ہدایات کے مطابق جماعت کے نوجوانوں اور بچوں کی دینی ودنیاوی تعلیم کا جائزہ لینا اور ان کی مناسب رہنمائی کرتے رہنا۔جماعت کے مستحق ہونہار طلباء اگر مالی نکلی کی بناء پر تعلیم سے محروم رہ رہے ہوں تو ان کے لئے مرکز سے رابطہ کرتے ہوئے اُن کی تعلیمی اعداد وغیرہ کی طرف توجہ دلا کر امداد کی مد میں رقوم کے حصول کی کوشش کرنا۔مرکز کی طرف سے دینی نصاب کے امتحانات میں زیادہ سے زیادہ افراد جماعت کو شامل کرنا۔ایسی طالبات جو ایسے کالجز میں پڑھتی ہیں جہاں مخلوط تعلیم ہے ان سے مرکز۔جاری کردہ پردہ فارم پر کروا کر بھیجوانے کی کاروائی کرنا۔ہر احمدی طالب علم طالبہ کا رابطہ حضور انور کے ساتھ بذریعہ دعائیہ خطوط کروانا۔سید نا حضرت خلیفتہ امسح الامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سیکرٹری تعلیم کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 2003 ء میں فرماتے 30