عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 28
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں تمام ذرائع کو جماعت کے حق میں استعمال کرنے کی کوشش کرناوغیرہ۔اسی طرح جماعتی رجسٹریشن کارڈ کی تیاری اور اس کو update رکھنے کی کاروائی بھی سیکرٹری امور عامہ کی ہے۔سید نا حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سیکرٹری امور عامہ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے خطبہ جمعہ فرمودہ 05 دسمبر 2003 ء میں فرماتے ہیں:۔اب سیکرٹری امور عامہ کا صرف یہ کام ہی نہیں ہے کہ آپس کے فیصلے کروائے جائیں یا غلط حرکات اگر کسی کی دیکھیں تو انہیں دیکھ کر مرکز میں رپورٹ کر دی جائے۔اس کا یہ کام بھی ہے کہ اپنی جماعت کے ایسے بیکار افراد جن کو روز گار میسر نہیں ، خدمت خلق کا بھی کام ہے اور روزگار مہیا کرنے کا بھی کام ہے، اس کے لئے روزگار کی تلاش میں مدد کرے۔بعض لوگ طبعاً کاروباری ذہن کے بھی ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کی فہرستیں تیار کریں۔اگر ایسے افراد میں صلاحیت دیکھیں تو تھوڑی بہت مالی مدد کر کے معمولی کا روبار بھی ان سے شروع کر وایا جاسکتا ہے۔اور اگر ان میں صلاحیت ہوگی تو وہ کاروبار چمک بھی جائے گا۔اور آہستہ آہستہ بہتر کاروبار بن سکتا ہے۔میں نے کئی 28