عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 24 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 24

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں کتنے افراد قرآن کریم ناظرہ پڑھنا جانتے ہیں اور کتنے افراد قرآن کریم کے ترجمہ سے واقف ہیں جو قرآن کریم پڑھنا نہیں جانتے انہیں قرآنِ کریم ناظرہ سکھانا اور جو باترجمہ نہیں جانتے انہیں با ترجمہ سکھانے کا انتظام کرنا۔نیز قرآن مجید کی صحت تلفظ کے ساتھ تلاوت کے لئے کلاسز کا اہتمام کرے اور ایسے اساتذہ تیار کئے جائیں جو دیگر احباب کو بھی قرآن مجید صحت تلفظ کے ساتھ تلاوت کرنا سکھائیں۔ان کاموں کے لئے اور دینی علم سکھانے کے لئے احباب جماعت میں وقف عارضی کی تحریک کرنا تا کہ وقف عارضی کر۔والے احباب کے ذریعے دینی تعلیم اور قرآن کریم کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہو۔اسی طرح نظارت تعلیم القرآن نے جو ترجمۃ القرآن کا مراسلاتی کورس جاری کیا ہے اُس میں زیادہ سے زیادہ احباب جماعت کو شامل کرنا۔نیز فضل عمر تعلیم القرآن کلاس میں زیادہ سے زیادہ نمائندوں کو بھجوانے کا انتظام کرنا وغیرہ۔سیکرٹری دعوت الی اللہ سیکرٹری دعوت الی اللہ کا یہ کام ہو گا کہ جہاں تک ممکن ہو یعنی اپنی انتہائی 24