عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 25
عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں طاقت کے ساتھ اپنے متعلقہ علاقہ میں بصورت احسن اسلام اور احمدیت کی تبلیغ کے پہنچانے کا انتظام کرے۔اسکا فرض ہوگا کہ تبلیغ کے بہترین ذرائع دریافت کرے اور ان سے کام لیکر ملک کے ہر حصہ میں اسلام واحمدیت کی اشاعت کی تدابیر اختیار کرے حتی کہ اپنے متعلقہ علاقہ کا کوئی انسان اسلام اور حمدیت کی تبلیغ سے باہر نہ رہ جاوے اور حتی الوسع ہر جماعت اور ہر گروہ اور ہر فرد کے اعتراضات اور شکوک کے ازالہ کا انتظام کیا جائے۔ہر قسم کے مخالفانہ لٹریچر سے اطلاع رکھنا اور اس کا جواب دلانے کے لئے کاروائی کرنا۔یوم تبلیغ کا پروگرام بنانا۔نظارت دعوت الی اللہ کی ہدایات کے مطابق زیادہ سے زیادہ احباب کو داعی الی اللہ بنانا۔نظارت دعوت الی اللہ کے مبلغین کرام کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اُن کے ساتھ ملکر داعیان الی اللہ کی تربیت اور رہنمائی کرنا اور اس غرض کے لئے داعیان الی اللہ کی کلاسوں ( ورک شاپ ) کا انتظام کرنا۔نئی بیعتوں کے ساتھ ساتھ پرانی گمشدہ بیعتوں کو تلاش کر کے رابطہ بیعت کی مہم کو تیز کرنا۔مباحثہ و مناظرہ کی صورت پیدا ہونے پر یا مخالفانہ لٹریچر کے سامنے آنے پر نظارت دعوت الی اللہ سے رہنمائی حاصل کر کے کاروائی کرنا۔حسب 25