عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 56 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 56

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں کی عزت و احترام کرنے والا اور تعاون کے ساتھ اور مشورے کے ساتھ چلنے والا صدر جماعت اور امیر جماعت کو ہونا چاہئے اور اسی طرح باقی عہد یداران بھی اپنے اپنے دائرے میں مربی کے ساتھ تعاون کرنے والے ہوں۔“ خطبه جمعه فرمودہ 10 مارچ2017) حدود اور اختیارات کے بارے میں ارشاد مقصد تو ہمارا ایک ہے کہ افراد جماعت کی تعلیم و تربیت، نظام جماعت کا احترام قائم کرنا ، خلافت سے وابستگی پیدا کرنا ، توحید کا قیام کرنا ، اسلام کی حقیقی تعلیم کو دنیا میں پھیلانا ، اس میں حدود اور اختیارات کا کیا سوال ہے۔آپس میں ایک ہو کر کام کرنا چاہئے۔اس بارے میں اللہ تعالی کے اس بنیادی ارشاد کو سامنے رکھنا چاہئے کہ تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التقوى (المائدة: 1) یعنی نیکی اور تقوی کے کاموں میں آپس میں ایک دوسرے کی مدد کرو ہر ایک جانتا ہے کہ جماعت کی خدمت چاہے وہ کسی رنگ میں بھی کرنے کی توفیق مل رہی ہو اس سے بڑی اور کوئی نیکی نہیں ہے اور خدمت کے بجالانے کے لئے تقویٰ بھی ضروری ہے۔“ خطبه جمعه فرمودہ 10 مارچ2017) 56