عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں

by Other Authors

Page 57 of 73

عہدیدارانِ جماعت کی ذمہ داریاں — Page 57

عہدیداران جماعت کی ذمہ داریاں صدر یا امیر جماعت کی ذمہ داری حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز عہدیداران کو اپنے نمونے قائم کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں : امراء اور صدران سب سے پہلے اپنی عاملہ کے سامنے بھی اور افراد جماعت کے سامنے بھی اپنے نمونے قائم کریں۔سیکرٹریان تربیت ہیں جن کے سپر د تربیت کا کام ہے اور تربیت کا کام اسی وقت صحیح رنگ میں ہوسکتا ہے جب نمونے قائم ہوں جو کام کرنے والا ہے جس کی ذمہ داری ہے دوسروں کو نصیحت کرنے والا ہے تو خود بھی ان کاموں پر عمل کرنے والا ہو۔پس سیکرٹریان تربیت بھی افراد جماعت کے سامنے اپنے نمونے قائم کریں کہ جماعت کی تربیت کی ذمہ داری ان پر عائد ہوتی ہے۔(خطبہ جمعہ فرمود 15 جولائی 2016) نظام خلافت اور نظام جماعت کے حوالہ سے بیان کرتے ہوئے حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔یہ اللہ تعالیٰ کا جماعت احمدیہ پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے بعد نظام خلافت جماعت میں جاری فرمایا اور 57