توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 378
توہین رسالت کی سزا 378 } قتل نہیں ہے ضیاع کے دروازے کھولتا ہو۔یہ آپ کی پاک سیرت اور حسین عمل کے سراسر خلاف ہے اور کلیہ خلاف ہے۔مگر افسوس اور صد ہزار افسوس کہ آج توہین رسول کی سزا قتل کے علمبر دار ایسے خود ساختہ ظالمانہ نعرے کی آڑ میں آپ کی اس واضح ہدایت اور پاک تعلیم کو اپنے خون آلود اور ناپاک قدموں تلے روندتے چلے جاتے ہیں۔جیسا کہ ہم نے تفصیلی کو ائف اور حقائق پیش کر کے ثابت کیا ہے ، رسول اللہ صلی للی نیم کی مقدس زندگی کا ایک ایک لمحہ اور پاک سیرت کا ایک ایک لفظ گواہ ہے کہ جہاں بھی اور جب بھی کسی نے آپ کو کسی طور پر بھی دکھ پہنچایا، آپ نے ہر ایسے موقعے پر مارنے ، جھگڑنے ، قتل کرنے اور خون بہانے کی بجائے اپنے خُلق عظیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے معاف بھی کیا، نوازا بھی اور دعا بھی دی۔لیا ظلم کا عفو سے انتقام عَلَيْكَ الصَّلوةُ عَلَيْكَ السَّلَامُ اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِ مُحَمَّدٍ وَبَارِكْ وَسَلَّمْ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَّجِيدٌ ***** يا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِمًا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا وَ بَعْثٍ ثَانٍ