توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 93 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 93

توہین رسالت کی سزا 93 } قتل نہیں ہے اور فرمایا: (تم میں سے جو اپنے دین سے مرتد ہو جائے تو ضرور اللہ اس کے بدلے ایک ایسی قوم لے آئے گا جس سے وہ محبت کرتا ہو اور وہ اس سے محبت کرتے ہوں۔مومنوں پر وہ بہت مہربان ہوں گے (اور ) کافروں پر بہت سخت۔وہ اللہ کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا کوئی خوف نہ رکھتے ہوں گے۔یہ اللہ کا فضل ہے وہ اس کو جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور اللہ بہت وسعت عطا کرنے والا ( اور ) دائمی علم رکھنے والا ہے۔) (المائدہ :55) اور فرمایا: ( لیکن وہ جو شرح صدر سے کفر پر راضی ہو گئے ، ان پر اللہ کا غضب ہو گا اور ان کے لئے ایک بڑا عذاب مقدر ہے۔یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے آخرت پر ترجیح دیتے ہوئے دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا اور اس وجہ سے بھی ہے کہ اللہ ہر گز کافر قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔یہ وہ لوگ ہیں جن کے دلوں پر اور ان کے کانوں پر اور ان کی آنکھوں پر اللہ نے مہر لگا دی ہے۔اور یہی ہیں جو غافل لوگ ہیں۔کوئی شک نہیں) وہ بالکل سچ فرماتا ہے کہ (آخرت میں یقیناً یہی لوگ گھاٹا پانے والے ہوں گے) سے (وہ بہت بخشنے والا، بار بار رحم کرنے والا ہے۔) تک (النحل: 107 تا 111) اور فرمایا: (اور وہ لوگ تم سے ہمیشہ جنگ کرتے رہیں گے یہانتک کہ اگر ان میں طاقت ہو تو تمہیں تمہارے دین سے برگشتہ کر دیں۔اور تم میں سے جو بھی اپنے دین سے برگشتہ ہو جائے پھر اس حال میں مرے کہ وہ کافر ہو تو یہی وہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا میں بھی ضائع ہو گئے اور آخرت میں بھی اور یہ وہ لوگ ہیں جو آگ والے ہیں۔اس میں وہ لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔) ( البقره 218 :) ان تمام آیات کو پیش فرما کر امام بخاری نے ان کے نیچے یہ مذکورہ بالا روایت رکھی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ امام بخاری کا طریق یہ ہے کہ آپ روایت کے اوپر باب کا نام یا عنوان ایسا لاتے ہیں جو اس کے تحت دی گئی روایات کو خوب کھول دیتا ہے اور اس میں موجود مسئلے کا حل