توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے

by Other Authors

Page 32 of 412

توہینِ رسالت کی سزا قتل نہیں ہے — Page 32

توہین رسالت کی سزا { 32 ) قتل نہیں ہے اس آیت میں مذکوران سنگین جرائم کی سزاؤں کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے معافی کی بھی مکمل گنجائش رکھی ہے اور اصحاب متقدرت کو تو بہ قبول کرنے اور معاف کرنے کی رغبت دلائی ہے۔جب ایسے سنگین ترین جرائم پر بھی اللہ تعالیٰ تو بہ قبول کرنے اور عفو و در گزر کی گنجائش رکھتا ہے تو توہین رسول جس کی شریعت میں کہیں بھی سزا قتل قرار نہیں دی گئی ، کیونکر معافی نہیں ہو سکتی۔کیونکر ایسے شخص کی تو بہ کو قبول نہیں کیا جاسکتا؟ دراصل ظلم وجبر کے رسیا لوگ اپنی وحشتوں کی تسکین کے لئے اللہ تعالیٰ اور رسول صلی علیم کے نام پر زمین میں فساد کرتے ہیں اور قتل و خون ان کے مرغوب مشغلے ہیں۔*****