تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 83 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 83

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء سبب یہی بات ہوتی تھی کہ جب میں نے دریافت کیا کہ فلاں کام کیوں نہیں ہوا تو سوائے شاذ کے یہی جواب ملا کہ حضور ! ہم نے تمام افراد تک پیغام پہنچا دیا تھا اور ان کی ذمہ داری بھی بتادی تھی لیکن کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔کیوں کامیابی نہ ہوئی؟ اس لئے کہ آپ سب تک پیغام پہنچا کر اس کام سے لاتعلق ہو گئے ، آپ نے اس کام کا پیچھا نہیں کیا۔آپ نے پیغام پہنچا کر یہ سمجھ لیا کہ آپ نے اپنا فرض ادا کر دیا اور اس پر آپ خوش ہو گئے۔ایسی پیغام رسانی اور ایسی نصائح کوئی مفید نتیجہ پیدا نہیں کر سکتیں۔اصل طریق یہ ہے کہ سب کو نصیحت کریں۔پھر اس کام کے ساتھ ایک دلی وابستگی پیدا کر لیں۔پہلے ایک حصہ جماعت کو منتخب کریں اور انہیں بطور نمونہ تیار کر دیں۔علاوہ ازیں جب آپ لوگوں کو کوئی نصیحت کریں تو ایک قلبی تعلق کے ساتھ بات کریں۔اور اگر بالفرض وہ اپنا فرض ادا نہ کریں تو انہیں آپ کے چہرے پر گہرے رنج کے آثار نظر آنے چاہئیں۔اور جب وہ آپ کو نصیحت کرتے ہوئے سنیں تو انہیں معلوم ہو کہ آپ اپنے دل و دماغ کی گہرائیوں سے بات کر رہے ہیں۔اور انہیں آپ کی قلبی کیفیت کی روشنی اور حرارت محسوس ہوئی چاہیے۔اور اس کے بعد وہ مشاہدہ کریں کہ آپ نے عملی طور پر اپنے آپ کو اس کام کے لئے وقف کر دیا ہے۔اور آپ نے اپنی طرف سے انتہائی کوشش کر دی ہے۔اگر آپ اس طریق سے کام کریں گے تو آپ دیکھیں گے کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کوششوں کو آپ کی توقع سے بھی بڑھ کر ثمر آور کر دے گا۔انسان کے پاس چونکہ وقت محدود ہوتا ہے، اس لئے ایک وقت میں چند افراد کو ہی منتخب کر کے ان کی تربیت کرنی چاہیے۔اور اس کام کا ایک اور اہم پہلو یہ بھی ہے کہ لوگوں کو داعی الی اللہ بنانے کا کام ایسا نہیں کہ آپ کو مستقل طور پر ان لوگوں پر توجہ رکھنی پڑے۔جب آپ نے چند لوگوں کو داعی الی اللہ بنادیا اور وہ بذات خود کام کرنے کے قابل ہو گئے تو پھر آپ پر ان کا کوئی بوجھ نہیں ہوگا۔کیونکہ خواہ آپ ان کو بھول جائیں، تب بھی وہ داعی الی اللہ ہی رہیں گے۔جو لوگ ایک دفعہ تبلیغ کا مزہ چکھ لیتے ہیں، پھر وہ کبھی اس کام کو ترک نہیں کر سکتے۔کیونکہ وہ اس نشہ کے عادی ہو جاتے ہیں۔پس یہ ایک بہت مفید اصول ہے کہ آپ صبر وتحمل سے پہلے چندلوگوں میں اللہ تعالیٰ کے راستے میں تبلیغ کرنے کی امنگ پیدا کر دیں۔اس کے بعد پھر اپنی توجہ چند اور افراد کی طرف منتقل کریں۔کچھ لوگ یہاں، کچھ لوگ وہاں، کچھ لوگ اس سال، کچھ لوگ اگلے سال۔اس طرح آپ مسلسل نتائج پیدا کرتے چلے جائیں گے۔نتیجہ پانچ دس سال کے عرصہ میں انشاء اللہ تعالیٰ تمام ممبران مجلس انصار الله یو کے مؤثر طور پر اللہ کے راستہ میں تبلیغ کرنے والی ایک فوج بن سکتی ہے۔اور اگر ایسا ہو، اگر چہ یہ اگر بظاہر مشکل نظر آتا 83