تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 84
خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم ہے لیکن جتنا بڑا آپ اپنے آپ کو سمجھتے ہیں، در حقیقت آپ اس سے کہیں زیادہ بڑے ہیں۔تبلیغ کی ذمہ واری اللہ تعالیٰ نے خود آپ پر ڈالی ہے۔اس لئے یقیناً اس نے کوئی خوبی دیکھ کر ہی آپ کو اس ذمہ واری کا اہل سمجھا ہے۔جو بظاہر مشکل نظر آتی ہے لیکن یہ ناممکن نہیں۔اس لئے یہ اگر اتنا مشکل بھی نہیں۔پس اگر ہر مجلس انصار اللہ یہ عہد کرے اور انجام کار اپنے آپ کو داعی الی اللہ میں تبدیل کرلے اور ہر ممبر کو اس بات کا احساس ہو کہ وہ کون ہے؟ اور سوسائٹی میں اس کا مقام کیا ہے؟ اور یہی پیغام وہ اپنی اولادوں اور اہل وعیال کو دے تو انشاء اللہ تعالیٰ چند سال میں انگلستان میں ایک انقلابی تبدیلی پیدا ہو جائے گی۔ذراتصور تو کریں کہ اگر تمام ممبران جماعت مؤثر داعی الی اللہ بن جائیں تو کیا یہی امر اس دنیا کو جنت بنانے کے مترادف نہ ہوگا ؟ تب آپ کی ترقیات ہر جہت میں اس قدر تیز ہوں گی کہ کوئی دشمن آپ کے سامنے آنے کی جرأت نہ کر سکے گا۔اور آپ ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس قدر خوبصورتی ، جوش اور غیر معمولی جذبہ سے آگے بڑھیں گے کہ آپ کا ایسا کرنا، اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کا بھی باعث ہوگا اور اس کی پیار بھری نظریں بھی آپ پر پڑیں گی۔وہ فرمائے گا کہ یہ وہ لوگ ہیں، جن کی کاوشیں ہر جہت میں پھل پھول رہی ہیں۔اور یہ باغ حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا باغ ہے، جس میں بہار اپنے پورے جوبن پر ہوگی۔میں امید کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ آپ تبلیغ کے اس نہایت اہم فریضہ کی طرف پوری توجہ کا مظاہرہ کریں گے۔آج یہ فریضہ اس لئے غیر معمولی توجہ کا محتاج ہے کہ بدقسمتی سے اس وقت سب سے کم توجہ اس طرف کی جارہی ہے اور دوسری طرف دنیا ہمیں پیچھے چھوڑ کر نہایت سرعت کے ساتھ آگے بڑھتی جارہی ہے۔لیکن ہم اس کا پوری طرح احساس نہیں کر رہے۔آئے ، اب ہم سب مل کر دعا کر لیں۔“ ( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 12 جولائی 1985ء) 84