تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 803
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد ہفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اکتوبر 1987ء اس پہلو سے سب سے پہلے تو پاکستان کے متعلق یہ عرض کرتا ہوں۔جو پاکستان میں حالات ہیں ، جماعت پر جس قسم کے سختی کے حالات ہیں، ان کے پیش نظر سب سے زیادہ و ہم یہ پیدا ہو سکتا تھا کہ کمہیں پاکستان میں جماعت کسی پہلو سے مالی قربانی میں پیچھے نہ رہ جائے۔اور جیسا کہ گزشتہ سالوں میں، میں آپ کو خوشخبری دیتارہا ہوں، نہ پہلے ایسا ہوا ہے، نہ اس دفعہ ایسا ہوا ہے، نہ انشاء اللہ آئندہ کبھی ایسا ہو گا۔ہر قسم کے حالات میں جماعت احمدیہ کا قدم ترقی کی طرف ہی اٹھا ہے اور اس سال بھی ترقی کی ہی طرف اٹھا ہے۔اور ہر پہلو سے ترقی کی طرف اٹھا ہے۔وعدوں کے لحاظ سے بھی سال زیر تبصرہ پچھلے سب سالوں سے آگے ہے اور نمایاں اضافہ ہے۔وصولی کی رفتار کے لحاظ سے بھی سال زیر تبصرہ پچھلے سب سالوں سے آگے ہے اور نمایاں اضافہ ہے۔اور اسی طرح اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ مجاہدین تحریک جدید کے لحاظ سے بھی یہ سال گزشتہ سب سالوں سے بڑھ کر ہے اور نمایاں اضافہ ہے۔مجاہدین کی تعداد کا جہاں تک تعلق ہے، سابقہ تعداد 66545 تھی اور اب اللہ تعالٰی کے فضل سے 70170 تک یہ تعداد پہنچ چکی ہے۔لیکن اسی میں یہ صرف پاکستان کی تعداد ہے، بیرون پاکستان کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔لف تفصیلی طور پر جماعتوں کا ذکر کرنا یہاں مشکل ہوگا کیونکہ بہت زیادہ تعداد ہے، جماعتوں کی ، جن کا تفصیلی موازنے کا وقت نہیں ہے۔اگر چہ تحریک جدید نے وہ رپورٹ مجھے بھجوادی ہے لیکن عمومی طور پر دیکھا جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ہر دفتر میں وعدوں میں بھی اضافہ ہے اور وصولی میں بھی اضافہ ہے۔جب میں دفتر کہتا ہوں تو شاید آپ میں سے بہت سے نوجوان، جن کو پاکستان چھوڑے مدت گزرگئی اور جن تک بعض وجوہات کی وجہ سے خطبات با قاعدہ نہیں پہنچتے ، شاید وہ نہ سمجھ سکیں دفتر سے وہ ”۔کیا مراد ہے؟ اس لئے پہلے میں مختصر دفتر کے لفظ کی اصطلاح کا تعارف کرواتا ہوں۔دفتر سے مراد ہے، جس وقت بھی تحریک جدید کا آغاز ہوا تھا، اس سال جولوگ، وہ خوش نصیب جو اس تحریک میں شامل ہوئے تھے ، ان کی جتنی تعداد تھی، وہ ایک لمبے عرصے تک ایک دفتر کے سپر در ہے۔یعنی تحریک جدید کا ایک دفتران کے اندراجات کا ذمہ دار تھا، ان کے ریکارڈ کا، ان کو یاد دہانیاں کرانے کا اور ان کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے ہر قسم کی کوششیں کرنے کا ذمہ دار تھا۔اس زمانے میں حضرت مصلح موعود کی تحریک پر تقریبا پانچ ہزار مجاہدین تحریک جدید کے، جنہوں نے حصہ لیا اور تمام دنیا میں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نے مشن اور نئی مساجد بنانے کی تمام تر ذمہ داری ان پانچ ہزار قربانی کرنے والوں پر تھی۔اگر چہ وہ زمانہ جماعت پر بہت غربت کا تھا لیکن ان پانچ ہزار نے اپنی آمد کی نسبت سے جو حیرت انگیز قربانی کی ہے، وہ 803