تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 72 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 72

خلاصه ارشادات فرمودہ یکم جولائی 1985ء تحریک جدید- ایک البی تحریک جلد ہفتم سکتے ہیں۔ایسے تمام لوگوں کے بچے اپنے مالک سے پیار کرنے والے بن جائیں گے اور خدا تعالیٰ کبھی بھی انہیں ضائع نہیں کرے گا۔اس کے علاوہ تمام حربے، جو کہ انسان کو تباہ و برباد کر سکتے ہیں، اس ایک کے مقابل پر کچھ بھی حیثیت نہ رکھیں گے۔آج اگر تمام دنیا اس پر عمل کرنا شروع کر دے تو تمام جھوٹے قصے اور اسلحہ کے استعمال سے پیش آمدہ تباہی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔پس اپنے بچوں کو خدا تعالیٰ سے پیار کرنا سکھا ئیں اور پھر دیکھیں کہ وہ کبھی ضائع نہیں کرے گا اور یہی وقت کا اہم تقاضا ہے۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہمیشہ آپ کے شامل حال ہو۔آمین۔( مطبوعہ ہفت روزہ النصر 5 جولائی 1985 ء ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1985 ء ) 72