تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 73
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد؟ الہی خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985ء انصار اللہ کو جماعت احمدیہ کی ذیلی تنظیموں میں سب سے فعال ہونا چاہئے خطاب فرمودہ 07 جولائی 1985 ء بر موقع سالانہ اجتماع انصاراللہ یوں کے حضرت خلیفة المسیح الرابع رحم اللہ تعالی کے انگریزی خطاب کا اردو ترجمہ حسب ذیل ہے:۔فرمایا:۔الحمد لله۔آج ہمارا اجتماع اپنے کامیاب اختتام کو پہنچ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان تمام احباب کو اپنے فضل سے نوازے، جنہوں نے کسی بھی حیثیت سے اس اجتماع کو کامیاب بنانے کے لئے کوشش کی ہے۔اسی طرح ان کو بھی، جو اجتماع میں شرکت کے لئے حاضر ہوئے۔اگر چہ انصار اللہ کی کل تعداد کے مقابلہ پر اجتماع میں شریک ہونے والے انصار کی تعداد تسلی بخش نہیں۔کیونکہ انصار شر کاء کی زیادہ سے زیادہ تعداد 200 بتائی گئی ہے۔اور خدام و اطفال سمیت شرکاء کی تعداد 297 ریکارڈ کی گئی ہے۔اسی طرح اعداد و شمار میں گزشتہ سال کے شرکاء کی تعداد بھی نہیں دی گئی، جس کی وجہ سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا۔حالانکہ میں جماعت احمدیہ کے تمام ذیلی اداروں کو مسلسل اس طرف توجہ دلا رہا ہوں کہ جب بھی رپورٹ پیش کریں تو اس میں گزشتہ اعداد و شمار کے ساتھ موازنہ بھی دکھا ئیں۔لہذا یہ بہت ہی اہم بات ہے کہ ہم ہمیشہ ایسی صورت دکھائیں حال میں ہوں کہ اپنی ترقی کی رفتار کو پرکھ سکیں کہ ہم آگے جارہے ہیں یا پیچھے؟ اور گزشتہ اعداد و شمار کے بغیر ایسا ممکن نہیں۔اب اگر چہ (رپورٹ کی روشنی میں تو میرے لئے یہ جانا ممکن نہیں کہ آپ ترقی کر رہے یا نہیں؟ تا ہم میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتا ہوں کہ ہمارا قدم ترقی کی طرف ہی ہے۔مجلس انصار اللہ کے اندر غفلت کی ایک عمومی کیفیت پائی جاتی ہے، جسے ختم کرنے کے لئے میں مسلسل جدوجہد کرتا رہا ہوں۔چند سال قبل جب میں انصار اللہ کا صدر تھا تو میرا یہ خاص مشن تھا کہ میں انصار اللہ کو بار بار بتاتا تھا کہ آپ اپنے اس مقام کا احساس کریں، جو جماعت احمدیہ کے اندر آپ کو حاصل ہے۔اور یہ وہ مقام ہے، جو کسی اور کو حاصل نہیں۔لیکن افسوس ہے کہ انصار اللہ کے لفظ سے عام طور پر یہ مفہوم سمجھا جاتا ہے کہ یہ چند بوڑھے لوگوں کا مجموعہ ہے، جو کسی کام میں حصہ لیں یا نہ لیں، کوئی فرق نہیں پڑتا۔اور یہ کہ مجلس انصار اللہ ریٹائر ڈلوگوں کی تنظیم ہے، جنہیں موت کے انتظار کے علاوہ اور کچھ کام نہیں 73