تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 739
تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرموده 28 اگست 1987ء پس اپنی زبان کو سلیقہ دیں، اپنے دل کو سلیقہ دیں، دل میں مٹھاس پیدا کریں اور زبان سے جو بات نکلے، وہ دل کی مٹھاس ہو۔اپنے اندر عجز اور انکسار پیدا کریں تو پھر دیکھیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی دعوت الی اللہ کو کتنی عظیم الشان برکت ملتی ہے۔دیکھتے دیکھتے دل فتح ہونے شروع ہو جائیں گے اور سب سے آخر پر لیکن سب سے اہم یہ کہ دعا کی طرف میں پھر متوجہ کرتا ہوں۔دعوت الی اللہ کی ہر منزل پر دعا کی عادت ڈالیں۔تبلیغ کے دوران دعا کریں، گھر جا کر دعا کریں، اپنے بچوں کو کہیں کہ دعا کرو۔اگر آپ اس سنجیدگی کے ساتھ دعوت الی اللہ کی طرف توجہ کریں گے اور اپنا دل بیچ میں ڈال دیں گے، اپنی معصوم اولاد کو بھی ساتھ شامل کریں گے اور جذبے کے ساتھ ان کو کہیں گے کہ خدا کے لئے میری مدد کرو۔میرا دل چاہتا ہے مگر میں مجبور اور بے اختیار ہوں، میرا بس نہیں چل رہا۔پھر دیکھیں کہ خدا ان معصوم بچوں کی دعائیں آپ کے ساتھ شامل کرے گا۔کتنی عظیم الشان طاقت پیدا ہو جائے گی، آپ کے الفاظ میں۔آپ قوموں کو فتح کرنے کے لئے پیدا کئے گئے ہیں۔لیکن قوموں کو محبت اور پیار کے غالب جذبے اور دعاؤں کے ذریعے آپ نے فتح کرنا ہے۔یہ سلیقے سکھتے ہیں اور یہ سلیقے اپنی اولا د کو سکھائیں۔دیکھتے دیکھتے جماعت کی کایا پلٹ جائے گی، نئی زندگی پیدا ہوگی ، نئی روحانیت آپ کو عطا ہو گی۔پھر یہ شکایتیں نہیں ہوں گی کہ فلاں احمدی باہر سے آیا تھا، اس نے فلاں گندگی اوری شروع کر دی ، فلاں باتیں اس نے اختیار کرلیں، جماعت کی بدنامی کا موجب بنا۔ایسی جماعت جو پھیل رہی ہو چاروں طرف ، جہاں نئے نئے لوگ داخل ہو رہے ہوں، وہاں تو اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ ایسا روحانی ماحول پیدا ہو جاتا ہے کہ تربیت کی ضرورت ہی کوئی نہیں پڑتی ، تربیت خدا خود کرنے لگ جاتا ہے۔پس میں امید رکھتا ہوں کے ان باتوں کو آپ پلے باندھیں گے اور یہ نہیں ہوگا کہ میں اگلے سال آؤں تو پھر ویسی ہی حالت میں دیکھوں۔بدلتی ہوئی حالتوں میں زندہ قومیں چلا کرتی ہیں، ایک حال پر نہیں کھڑی رہا کرتیں۔اس لئے آپ کو ہمیشہ ہر لحاظ سے آگے سے ترقی کرنی چاہئے۔اور میں جانتا ہوں کے ایک سال میں ناممکن ہے سوائے اس کے کہ اللہ معجزہ دکھائے ، ناممکن ہے کہ نوے فیصد آدمی ، جو داعی الی اللہ نہیں، وہ داعی الی اللہ بن جائیں۔لیکن یہ ضرور ممکن ہے کہ داعین الی اللہ کی تعداد دگنی ہو جائے۔اگر دس تھے تو میں ہو جائیں، اگر میں تھے تو چالیس ہو جائیں۔پس اپنی توفیق کے مطابق کام کریں۔آپ کی توفیق سے بڑھ کر میں آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا۔کیونکہ خدا بھی نہیں بوجھ ڈالتا۔لیکن اگر آپ اپنی توفیق کے مطابق کام کریں تو خدا نے آپ کو بہت بڑے بڑے بوجھ اٹھانے کے قابل 739