تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 740 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 740

خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد هفتم بنایا ہے۔اگر خدا نے آپ کو بڑے بوجھ اٹھانے کے قابل نہ بنایا ہوتا تو ساری دنیا کا بوجھ ہر گز آپ کے کندھوں پر نہ ڈالتا۔اپنی عظمت کو سمجھیں، اپنی خوابیدہ قابلیتوں کو سمجھیں ، آپ میں وہ طاقتیں موجود ہیں، جنہوں نے دنیا کی تقدیر بدلنی ہے۔یہ احساس خود اعتمادی پیدا کریں۔پھر جب دعا کے ذریعے اور توکل کے ذریعے آپ کام کریں گے تو انشاء اللہ عظیم الشان کام آپ دنیا میں کر کے دکھائیں گے۔اللہ اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔(مطبوعہ خطبات طاہر جلد 106 صفحہ 561 تا 574) 740