تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 663 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 663

تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خلاصہ خطاب فرمودہ یکم اگست 1987ء اس قسم کے عجیب و غریب واقعات مشہور ہو جاتے ہیں۔ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایک جگہ بہت سخت زہریلا پروپیگنڈہ مخالفین نے کیا ہوا تھا اور وہاں جو ایک احمدی ہوئے ، ان پر تشدد کیا گیا۔ان کو نفرت کا نشانہ بنایا گیا۔ان کو گاؤں چھوڑ کر جانا پڑا اور اتنی تکلیفیں ان کو پہنچائی گئیں تھیں کہ وہ لمبے عرصے تک واپس نہیں گئے۔آخر اس خیال سے کہ شاید وہ لوگ بھول گئے ہوں، وہاں گئے تو وہاں کے لوگوں نے کہا کہ زراد کھاؤ اپنا جسم کپڑا اٹھا کر گریبان کھول کر دیکھا ؤ، دیکھیں تو سہی تم کیا ہو؟ انہوں نے حیرت سے کہا کہ تمہیں کیا ہو گیا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں مولوی صاحب نے یہ بتایا تھا کہ جب سے یہ احمدی ہوا ہے، باہر گیا ہے، اس کو کوڑھ ہو گیا ہے۔اس وجہ سے یہ گاؤں واپس نہیں آتا تو ہم تمہارا کوڑھ دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنا بدن دکھایا تو دیکھا کہ ان کا بدن خدا تعالیٰ کے فضل سے بالکل ٹھیک ٹھاک ہے تو وہ کہنے لگے کہ اگر مولوی تمہارے متعلق جھوٹا ہے تو باقی باتوں میں بھی جھوٹا ہوگا۔چنانچہ اس کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے وہاں کئی دوست جماعت میں داخل ہوئے اور احمدیت سے محبت کا رجحان پیدا ہو گیا۔اسی طرح ایک چیف کے متعلق بیان ہے کہ اس نے بھی اسی جستجو میں آکر جماعت احمدیہ کے ایک مرکز میں جا کر دیکھا کہ یہ کیا کرتے ہیں؟ کس قسم کے لوگ ہیں؟ اور جب ان کو خدا تعالیٰ کے فضل سے ہر لحاظ سے سچا پایا تو نہ صرف بیعت کی بلکہ دس ایکڑ کا رقبہ بھی پیش کیا اور ایک بنی بنائی بیت الذکر بھی جماعت کو تحفہ پیش کی۔اس مرحلے پر چونکہ وقت کافی ہو چکا تھا، اس لئے حضور نے مسکراتے ہوئے حاضرین جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔" آپ گھبرا میں نہیں ، جب آپ تھک جائیں گے تو میں ختم کر دوں گا“۔حضور کے اس ارشاد پر احباب کرام میں بشاشت کی لہر دوڑ گئی۔یہ امر یادر ہے کہ جہاں تمام حاضرین کرسیوں پر نہایت اطمینان سے تشریف فرما تھے ، وہاں ہمارے پیارے امام قریباً دو گھنٹے سے کھڑے ہو کر خطاب فرما رہے تھے۔حضور نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے فرمایا:۔د وسمعی و بصری کا جو شعبہ ہے، یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بہت ہی عمدہ خدمت سر انجام دے رہا ہے۔اور ان کے کارکنوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔نئے نوجوان شامل ہورہے ہیں، بڑی محنت کر رہے ہیں۔ان کی سارا سال کی محنتوں کا سارا ذ کر تو یہاں ممکن نہیں۔خلاصہ ایک دو باتیں آپ کے سامنے 663