تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 661
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم خلاصہ خطابه فرموده یکم اگست 1987ء اندر اس کثرت سے وہ بیعتیں موصول ہوئیں، جو رستے میں اٹک گئی تھیں، کہیں ڈاک میں۔کوئی دو مہینے پہلے کی چلی ہوئی، کوئی تین مہینے پہلے کی چلی ہوئی، کوئی گزشتہ مہینے کی۔اور جب ان کی تعداد کو جو صرف عرصہ رپورٹ سے تعلق رکھتی ہیں، نئے سال کے مہینوں کی بیعتیں شامل نہیں کی گئیں ، ان کو شامل کیا گیا تو گزشتہ سال کے مقابل پر دگنی سے بھی زیادہ بیعتیں ہو چکی ہیں۔خدا کے فضل کے ساتھ۔یہ وہ رہنما اصول ہے، جس کو آپ ہمیشہ پیش نظر رکھیں۔دنیا جس رفتار سے بڑھ رہی ہے اور ہم اس کے مقابل پر جتنے چھوٹے ہیں اور تعداد میں بھی کم ہیں اور طاقت میں بھی کم ہیں، ہمیں دنیا کے فارمولے کام نہیں آسکتے۔عام رفتار سے بڑھنا، سینکڑوں کا اضافہ ہونا یا ہزاروں کا اضافہ ہونا ، یہ فارمولے ہمارے کام نہیں آئیں گے۔ہمیں لازما یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہر سال دگنے ہونے کی کوشش کریں۔اس لحاظ سے خدا کے فضل سے اس تیزی کے ساتھ اضافہ ہوگا کہ ابھی تین یا چار قدم ہی ہم نے اس دگنی طرف اٹھائے ہیں اور ابھی خدا کے فضل سے بیعتوں کے تھیلے بھرے آنے لگ گئے ہیں۔اگلے چند سالوں میں یہ اتنی بڑی تعداد ہو جائے گی کہ آپ حیران ہو جائیں گے کہ کس طرح یہ واقعہ رونما ہوا ہے۔انقلاب آنے شروع ہو جائیں گے۔جس کے آثار ابھی سے پیدا ہونا شروع ہو گئے ہیں“۔قسط نمبر 04 وو (مطبوع ضمیمہ ماہنامہ انصار الله تمبر 1987ء) جماعت احمدیہ پر اللہ تعالیٰ کے افضال و انعامات کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔رویا اور کشوف کے ذریعہ بھی جماعت احمد یہ خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ پھیلتی چلی جارہی ہے۔اور ہمیں ہر سال بہت سے واقعات ایسے دلچسپ معلوم ہوتے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے دلوں پر یہ وحی نازل کر رہے ہیں۔اسمعو صوت السماء جاء المسيح جاء المسيح نیز بشنو از زمین آمد امام کامگار تنزانیہ کی قومی اسمبلی کے ایک ممبر ہمارے سٹال کے سامنے سے گزر رہے تھے کہ اچانک ان کی نظر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کی تصویر پر پڑی۔وہیں قدم رک گئے اور حیرانی سے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ تو جماعت احمدیہ کے بانی حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہیں۔جنہوں نے اس دور کا مسیح موعود اور مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔تو وہ حیرت سے دیکھتے رہے اور کہا کہ یہ شخص تو بار بار توبار بار 661