تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 660 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 660

خلاصہ خطاب فرموده یکم اگست 1987ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد هفتم ہے نا کہ تمہارا خدا سے تعلق ہے اور ہمارا کم ہے۔یہ بات تم کہتے ہو تو یہ علاقہ پیاس سے مرا جا رہا ہے، دعا کرو۔اگر تمہاری دعا سے بارش ہو گئی، جس کے کوئی آثار نہیں ہیں تو پھر ہم سمجھیں گے کہ احمدیت سچی ہے۔انہوں نے اس وقت دعا کے لئے ہاتھ اٹھا دیئے اور عرض کیا اپنے رب سے کہ میں تو کچھ بھی نہیں ہوں۔یہاں تو حضرت بانی سلسلہ کی سچائی کا سوال ہے۔تو جہاں سے چاہے بادل لے آاور ان کے اس مطالبے کے سامنے مجھے شرمندہ نہ ہونا پڑے۔ابھی دعا کے بعد ہاتھ چھوڑے بھی نہیں تھے کہ رم جھم ، رم جھم بارش شروع ہو گئی اور سارے علاقے کی خشکی دور ہوئی اور سب نے نعرے لگائے اور اعلان کیا کہ احمدیت سچی ہے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنے فضل فرماتا ہے اور غیر معمولی طور پر داعین الی اللہ کی اور دیگر مربیان کی ، جو سچا اخلاص رکھتے ہیں اور دعا سے کام لینے سے غافل نہیں رہتے ، ان کی مددفرماتا ہے۔ایک جگہ ایک اور رنگ کا مطالبہ ہوا۔بحث شروع ہوئی ہی تھی کہ اتنے میں وہاں کی جنگلی شہد کی لکھیاں ، جو نہایت ہی مہلک اور ظالم ہوتی ہیں، ان کے چھتے کو کسی نے چھیڑ دیا۔اور وہ بڑی تیزی کے ساتھ اس مجلس پر حملہ آور ہوئیں۔مخالفین کو اور تو کچھ نہ سوجھی ، انہوں نے کہا کہ اچھا اگر مرزا صاحب بچے ہیں تو دعا کرو، یہ لکھیاں فور اواپس چلی جائیں۔انہوں نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھایا تھا کہ بلا مبالغہ فور ساری مکھیاں واپس چلی گئیں۔(نعرے) بیعتوں کی رفتار میں بھی اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نمایاں اضافہ ہے۔اور جب میں نمایاں اضافہ کہتا ہوں تو میری مراد یہ ہے کہ جس قسم کے اضافے کی میں نے تلقین کی ہوئی ہے کہ یہ اضافہ اپنا سطح نظر بنا ئیں، اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ دنیا بھر کی جماعتیں اس کو مطمح نظر بنا کر اس حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں۔ہدایت میری یہ ہے اور بظاہر یہ بڑا مشکل کام ہے۔لیکن ساتھ دعا بھی کرتا ہوں اور ساری جماعت بھی دعا میں ساتھ شامل ہوتی ہے کہ ہر سال آپ کی بیعتوں کی رفتار دگنی ہونی چاہئے۔چنانچہ گزشتہ تین سال سے خدا تعالیٰ ہمیں یہ توفیق عطا فرمارہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں جماعتوں کی بیعتوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت د گنے سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔صرف اس سال آج سے دس دن پہلے ہماری وہ مخلص خاتون ، جو بیعتوں کی انچارج ہیں، وہ بڑی پریشانی میں تشریف لائیں اور انہوں نے کہا کہ اگر چہ بہت ہیں لیکن آپ کی یہ خواہش اس سال پوری نہیں ہو سکتی کہ ہر سال کی بیعتیں گزشتہ سال کی بیعتوں سے دگنی ہو جائیں۔میں نے ان کو کہا کہ ابھی تو دن باقی ہیں، جلسے میں۔اس لئے ٹھہریں تو سہی ، دیکھیں ، خدا کیا کرتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بہت کم ہیں۔صرف اتنی ہی ہیں، جتنی پچھلے سال تھیں۔میں نے کہا: پھر بھی دیکھیں۔چنانچہ اس دس دن کے اندر 660