تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 477
تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد بی امریکہ صحابہ کے نمونے آپ کا صلح نظر ہونے چاہئیں پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمد سید امریکہ بس الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود اے نونہالان احمدیت! خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہوئی ہے کہ مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ اپنا سالانہ اجتماع منعقد کر رہی ہے۔الحمد لله على ذالک اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے اور اسے خدام احمدیت کی روحانی اخلاقی اور جسمانی صلاحیتوں کی نشو ونما کا ذریعہ بنائے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضلوں سے آپ کی جھولیوں کو بھر دے اور کامیاب فرمائے۔اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کو دنیا کی متفرق آبادیوں میں بسنے والی سعید روحوں کو آستانہ الوہیت کی طرف کھینچنے اور سب انسانوں کو امت واحدہ بنانے کے لئے مبعوث فرمایا ہے۔ان اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لئے حضرت اقدس علیہ السلام نے متعدد بار اپنی جماعت کو صحابہ کا نمونہ اختیار کرنے کی تلقین فرمائی ہے۔جنہوں نے اپنے خون سے شجر اسلام کی وہ آبیاری کی کہ جس کی نظیر دنیا کی کسی تاریخ میں نہیں ملتی۔انہوں نے وہ صدق دکھایا کہ خدا کو دیکھنے لگ گئے۔گویا بشریت کا چولہ اتار کر مظہر اللہ ہو گئے۔ان کی زندگیوں پر حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کی ایسی گہری چھاپ تھی کہ جس نے انہیں دنیا کا استادور ہبر بنا دیا۔یہی نمونے آپ کا مطمح نظر ہونے چاہئیں۔تا آپ بھی صحابہ کی طرح اس دنیا میں ایک عظیم الشان انقلاب برپا کرنے والے استادور ہبر بن سکیں۔ان کے اخلاص، فدائیت اور حسن عمل کے کرشمہ نے تو دنیا کی تقدیر کو بدل ڈالا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ان فرزانوں نے دنیا کی عظیم الشان سلطنتوں 477