تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 476 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 476

خطبہ جمعہ فرمودہ 07 نومبر 1986 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد هفتم ہالینڈ کے متعلق ضمناً ایک بات اور بیان کرنی ضروری ہے۔اور وہ یہ ہے کہ یورپ کی جتنی تو میں ہیں، ان میں اخلاص کے ساتھ عیسائیت کو قبول کرنے والی جیسی ہالینڈ کی قوم ہے اور کہیں ہم نے نہیں دیکھی۔ہالینڈ کے بعض ایسے خطے ہیں، جہاں آج بھی وہ لوگ اپنی عیسائیت میں بچے ہیں۔عیسائیت غلط ہو تو یہ الگ مسئلہ ہے۔لیکن وہ لوگ عیسائیت کے ساتھ خلوص میں بچے ہیں اور اس پر عمل کرنے کی پوری دیانتداری سے کوشش کرتے ہیں۔وہاں کا معاشرہ یورپ کے باقی معاشرہ سے بہت زیادہ صاف ہے۔اور ان لوگوں کے اخلاق بہت اچھے ہیں۔اس لئے ہالینڈ خصوصیت کے ساتھ ہمارے پیش نظر ہونا چاہئے۔کیونکہ اصل بات خلوص ہے۔اگر کوئی قوم کسی مذہب کو سچا سمجھ کر اس سے خلوص اختیار کر رہی ہے تو اس کے اندر سچائی کو قبول کرنے کا بنیادی جو ہر موجود ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ان کو بھی جلد از جلد اسلام کے دامن میں لے آئیں۔بہر حال یہ درستی کرنی تھی فرانس کی بجائے ہالینڈ کا ذکر کرنا چاہئے تھا“۔مطبوعہ خطبات طاہر جلد 15 صفحہ 731 تا 746) 476