تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 478 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 478

پیغام بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد من پر اسلامی پھر یرے لہرا دیے تھے۔اسلاف کی ان روایات کے آج آپ امین ہیں اور ان نمونوں کو پھر سے آپ نے زندگی بخشتی ہے۔آپ کے لئے دنیا کا استادور ہر بنے اور دنیا کا فاتح بننے کے لئے ان خوبیوں کا اپنا نا ضروری ہے۔ان رنگوں کو اپنے اوپر چڑھانے کے لئے اور ان نمونوں کو اپنانے کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی پیاری جماعت کو جو نصائح فرمائی ہیں، ان کا ماحصل یہ ہے کہ :۔میرے عزیزو! میرے پیارو!! میرے درخت وجود کی سرسبز شاخو !!! اس زمانہ کا حصن حصین میں ہوں، جو مجھ میں داخل ہوتا ہے، وہ چوروں اور قزاقوں اور درندوں سے اپنی جان بچائے گا۔مگر جو شخص میری دیواروں سے دور رہنا چاہتا ہے، ہر طرف سے اس کو موت در پیش ہے۔اور اس کی لاش بھی سلامت نہیں رہے گی۔مجھ میں کون داخل ہوتا ہے؟ وہی، جو بدی کو چھوڑتا ہے اور نیکی کو اختیار کرتا ہے۔اور کبھی کو چھوڑتا اور راستی پر قدم مارتا ہے۔اور شیطان کی غلامی سے آزاد ہوتا اور خدا تعالیٰ کا ایک بندہ مطبع بن جاتا ہے۔ہر ایک جو ایسا کرتا ہے، وہ مجھ میں ہے اور میں اس میں ہوں۔نیز فرمایا:۔23 (فتح اسلام، روحانی خزائن جلد 03 صفحه 34) خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ تقویٰ ایک ایسا درخت ہے، جس کو دل میں لگانا چاہیے۔وہی پانی، جس سے تقویٰ پرورش پاتی ہے، تمام باغ کو سیراب کر دیتا تقویٰ ایک ایسی جڑھ ہے کہ اگر وہ نہیں تو سب کچھ بیچ ہے اور اگر وہ باقی رہے تو سب کچھ باقی ہے۔انسان کو اس فضولی سے کیا فائدہ، جو زبان سے خدا طلبی کا دعویٰ کرتا ہے لیکن قدم صدق نہیں رکھتا؟ اگر تمہاری زندگی اور تمہاری موت اور تمہاری ہر ایک حرکت اور تمہاری نرمی اور گرمی محض خدا کے لئے ہو جائے گی اور ہر ایک تلخی اور مصیبت کے وقت تم خدا کا امتحان نہیں کرو گے اور تعلق کو نہیں توڑو گے بلکہ آگے قدم بڑھاؤ گے تو میں سچ سچ کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک خاص قوم ہو جاؤ گے۔اگر تم پورے طور پر خدا کی طرف جھکو گے تو دیکھو میں خدا کی منشاء کے موافق تمہیں کہتا ہوں کہ تم خدا کی ایک قوم برگزیدہ ہو جاؤ گے۔خدا کی عظمت اپنے دلوں میں بٹھاؤ اور اس کی توحید کا اقرار نہ صرف زبان سے بلکہ عملی طور پر کرو تا خدا بھی عملی طور پر اپنا لطف و 478