تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 475
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 07 نومبر 1986ء چلیں۔تاکہ رفتار میں زیادہ تیزی آتی جائے اور رفتار تیز کرنے والی غذا ساتھ ساتھ ملتی جائے۔سردست میں اسی پر اکتفا کرتا ہوں۔ان دو پروگراموں کو آپ جاری کرنے کی کوشش کریں، ساری دنیا کی مجالس میں جاری کرنے کی کوشش کریں اور اس طرح کریں کہ جو پچھلے منصوبے تھے ان کو چھوڑ کر نہیں ، ان کے پہلو یہ پہلوان کو جاری کریں۔اس لئے میں بار بار اس طرف متوجہ کرتا ہوں کہ ہمیں ٹیمیں تیار کرنی پڑیں گی، ہمیں مختلف کاموں کے لئے سپیشلٹ ٹیمیں تیار کرنی پڑیں گی، جو پہلے منصوبے ہیں، وہ بعضوں کے سپرد کریں۔وہ بیدار مغزی سے ان کی پیروی کرتے رہیں۔یہ منصوبہ نیا کچھ اور لوگوں کے سپرد کریں۔اس کے دو پہلو ہیں۔اس کے لئے الگ الگ دو کمیٹیاں بنانی پڑیں گی۔اور بعض دفعہ مجبوراً چھوٹے علاقوں میں خصوصیت کے ساتھ ایک شخص ایک سے زائد کمیٹیوں کا ممبر بھی ہو سکتا ہے۔اس میں کوئی حرج نہیں۔لیکن اگر ہر کام کی الگ الگ کمیٹیاں ہوں تو اس کو اپنی اس شخصیت کا احساس ہمیشہ پیش نظر رہے گا کہ میری ایک شخصیت یہ ہے اور ایک شخصیت وہ ہے۔اس سے اسے کام یا درکھنے میں آسانی رہے گی۔بہر حال اللہ تعالیٰ اس کی توفیق عطا فرمائے۔خدا کی تو حید آسمانوں سے ہم نے زمین پر لانی ہے اور اس کو فرضی تو حید نہیں رہنے دینا، اسے اپنے سینوں سے چمٹانا ہے، اپنے خون میں جاری کرنا ہے۔ایک ایسی جماعت پیدا کر کے دکھانی ہے، جو موحد ہو، حقیقتا عمل کی دنیا میں موحد ہو، صرف نظریات کی دنیا میں موحد نہ ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ، آمین۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا:۔مجھے متوجہ کیا گیا ہے کہ میں نے جرمنی، بیلجیئم اور ہالینڈ کی بجائے جرمنی، بیلجیئم اور فرانس کا دورہ کہہ دیا تھا۔یہ غلط ہے، فرانس نہیں گئے تھے ، ہم بالینڈ گئے تھے۔واپسی پر جس طرح مجھے جرمنی سے وہاں کے مقامی لوگوں کے کردار اور اسلام میں سنجیدگی کے پیش نظر بہت سی توقعات وابستہ ہیں، انشاء اللہ تعالیٰ اسی طرح ہالینڈ کے متعلق بھی اتنا میں بیان کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ہالینڈ نے اب تک جتنے بھی احمدی پیش کئے ہیں، خدا تعالیٰ کے فضل سے نہایت اعلیٰ معیار کے ہیں۔نہایت مخلص سلجھے ہوئے متوازن ذہن والے، انتہاء پسندی سے خالی اور بہت ہی بچے دل سے اسلام کو قبول کرنے والے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر قسم کی قربانیوں میں بھی پوری طرح شامل ہیں۔ان کے لئے خصوصیت کے ساتھ دعا کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ توفیق عطا فرمائے ان کو کہ وہ جلد سے جلد پھیلیں اور ہالینڈ کی قوم کو اسلام کی پر امن آغوش میں لے آئیں۔475