تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 456 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 456

خطبہ جمعہ فرمودہ 31 اکتوبر 1986 ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد هفتم ہزار بڑھاتے تو ساٹھ ہزار تک تعداد پہنچ جاتی تھی۔اب ان کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ ساٹھ کے بجائے چھیاسٹھ ہزار تعداد ہو چکی ہے۔اور خدا کے فضل سے جو میں نے ان کو ٹارگٹ دیا تھا، اس سے بھی چھ ہزار زائد نئے مجاہدین اس سال تحریک جدید کے مالی نظام میں شامل ہو گئے ہیں۔دفتر چہارم میں جس کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا۔ایک ہی سال میں اب تک 12150 نئے معاونین اب تک شامل ہوئے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ جو بالکل چھوٹی نسل کے بچے ہیں، یہ وہی آئے ہوں گے بیچ میں یا نوجوان جو پہلے رہ گئے تھے۔تو خدا تعالیٰ کے فضل سے تحریک جدید کے ذریعہ جماعت کی آئندہ نسلوں کی حفاظت کا انتظام بھی ساتھ ساتھ جاری ہے۔بیرون پاکستان کی شکل یہ بنتی ہے کہ کچھ تو حصے بیان کئے ہیں، میں نے ٹارگٹ بڑھانے کے۔ان میں بیرون پاکستان شامل ہے۔لیکن مالی لحاظ سے جو میں نے کوائف پیش کئے تھے، وہ صرف پاکستان کے تھے۔سال گزشتہ ، یعنی جو 1 5 واں سال تھا ، اس میں اس وقت وعدے 76,28,740 روپے کے تھے اور سال رواں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ وعدے بڑھ کر 1,100,54,050 روپے ہو چکے ہیں۔یہ تعداد اللہ تعالیٰ کے فضل سے اگر چہ غیر معمولی اضافے پر دکھائی دیتا ہے، یعنی 31 فیصد کا۔لیکن بعض ایسے اعداد و شمار ہیں اس ضمن میں، جو صحیح صورت حال پیش نہیں کر سکتے۔مثلاً افریقہ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے لیکن اس اضافے کے ساتھ ہی ان کے روپے کی قیمت اتنی گرمی ہے، اس تیزی کے ساتھ کہ جو اضافہ تھا، وہ مدغم ہو گیا۔چونکہ ہم نے اس کو پاکستانی روپوں میں تبدیل کیا ہے، اس لئے ان کے اضافہ کی مثال ایسی ہے، جیسے آپ نہر کے مخالف تیرنے کی کوشش کریں۔جتنا مرضی زور لگا ئیں، اکثر اوقات تو آپ بجائے آگے بڑھنے کے پیچھے جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔اس لئے ان کے اضافہ کی قدر اس طرح آپ کے سامنے آئے گی کہ جس تیزی کے ساتھ روپے کی قیمت گری تھی، اس سے کئی گنا تیزی سے وہ آگے بڑھے ہیں۔اور قیمت گرنے کے باوجود بھی وہ آگے نکل گئے ہیں۔لیکن اگر پچھلے سال کی قیمت شمار کی جاتی تو اضافہ میں 148 کھ روپیہ مزید جمع ہو جاتا۔اس کے برعکس یوروپین کرنسیز میں بعض کی قیمت بڑھی ہے اور اس لحاظ سے کچھ اضافہ ایسا نظر آتا ہے یوروپین تحریک جدید کے کوائف میں، جوحقیقی اس طرح نہیں ہے۔بلکہ مثلاً اگر ہزار پونڈ ہے تو پہلے اگر ہزار پونڈ کے انہوں نے روپے بنائے تھے ، 22 ہزار۔اب 26 ہزار بنائے ہیں۔اس لئے اگر اضافہ نہ بھی ہو، تب بھی وہ اضافہ نظر آئے گا۔اس لئے انہوں نے یہ وضاحت کی ہے، تحریک جدید نے کہ ہم اس اضافہ کو شمار نہیں کرتے۔تب بھی خدا کے فضل سے مغربی ممالک کی قربانی میں غیر معمولی 456