تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 455
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ہی خطبہ جمعہ فرمودہ 31 اکتوبر 1986ء بھی کریں اور ان کے دل میں یہ محبت پیدا کریں کہ اپنے ان بزرگوں کے احسانات کا بدلہ اتارنے کی خاطر تلاش کر کے ان کے تحریک جدید کے دور اول کے کھاتوں کو زندہ کریں۔میں نے یہ ٹارگٹ دیا تھا تحریک جدید کو کہ دفتر اول کے کھاتوں کو جو زندہ کرنا ہے ، انہوں نے۔مطلب یہ ہے کہ وہ تو ہمیشہ کے لئے زندہ ہیں، خدا کے فضل سے۔مگر ان معنوں میں زندہ کہ ان کی طرف سے جو تمہیں دی جانی بند ہوگئی تھیں، وہ دوبارہ شروع ہو جائیں۔اس میں آپ نے اس سال سات لاکھ کا اضافہ کرنا ہے۔تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ سات کے بجائے ساڑھے گیارہ لاکھ روپیہ کا اضافہ ہو گیا ہے۔یعنی ساڑھے گیارہ لاکھ روپیہ وہ ہے، جو سارے کھاتے کا سالہا سال تک بھی نہیں بنا تھا۔ٹوٹل کا ٹوٹل دفتر اول بھی بہت دیر کے بعد گیارہ لاکھ کی حد کو پہنچا تھا اور اب ایک سال میں ان کے نام پر اضافہ کرنے والے اللہ کے فضل سے قربانی کا جو مظاہرہ کر رہے ہیں، وہ ایک سال میں گیارہ لاکھ سے اوپر ان کی طرف سے دیا جا چکا ہے۔ایک اور بات کی طرف میں نے خصوصی توجہ دلائی تھی کہ جماعت احمدیہ کو ہمیشہ اس عہد کے دونوں پہلولو ظ ر کھنے چاہئیں۔اللہ تعالیٰ جب یہ فرماتا ہے:۔اِنَّ اللهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ أَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ صرف اموال خریدنے کا اعلان نہیں فرمایا اللہ تعالیٰ نے جائیں خریدنے کا بھی اعلان فرمایا ہے۔اس لئے وقف میں بھی آگے بڑھیں اور مالی قربانیاں کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھائیں۔صرف مالی قربانی کا معیار ہی اونچانہ کریں بلکہ تعداد بڑھائیں۔آئندہ نسلوں میں سے جن کو بھی آپ براہ راست تحریک جدید میں شامل کر دیتے ہیں یا کسی اور جماعتی چندے میں وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے بچ جاتی ہیں، خدا کی حفاظت کے نیچے آجاتی ہیں۔اور الا ماشاء اللہ شاذ کے طور پر کبھی ہو تو ہو ورنہ چندہ دینے والا احمدی ضائع نہیں جاتا۔اس کے اخلاص میں خدا تعالی ترقی دیتا رہتا ہے۔اس کو اپنے فضل کے نمونے دکھاتا رہتا ہے۔مشکلات میں اس کی مدد فرماتا ہے۔اس لئے براہ راست اس کا تعلق قائم ہو جاتا ہے۔اس لئے اپنی آئندہ نسلوں پر احسان کے طور پر اور اپنے فرض کی ادائیگی کے طور پر ان کو براہ راست تحریک میں شامل کرنا چاہئے۔چنانچہ میں نے تحریک جدید کو یہ ہدایت دی کہ آپ مجاہدین کی تعداد میں اضافہ کے لئے بھی اسی طرح توجہ سے کوشش کریں، جس طرح آپ کل آمد میں اضافے کی کوشش کرتے ہیں۔اور ایک سال کے لئے ان کو چودہ ہزار مجاہدین بڑھانے کا ٹارگٹ دیا تھا۔اللہ تعالیٰ کے فضل اور احسان کے ساتھ ، اگر یہ چودہ 455