تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 457 of 935

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 457

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد هفتم خطبہ جمعہ فرمودہ 31 اکتوبر 1986ء اضافہ ہوا ہے۔اور دونوں کو ملا کر یعنی ان کے اموال کے نقصان کو ملا کر اور یہاں کی بڑھوتی کو نظر انداز کر کے جو حقیقی اضافہ ہے، وہ ایک سال میں 63 فیصد بنتا ہے۔تو اس لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے غیر معمولی قربانی کا مظاہرہ کر رہی ہیں بیرونی جماعتیں۔اور اس میں بھی پاکستان کے حالات کا براہ راست دخل ہے۔یعنی جتنے دنیا کے ملاں ہیں، وہ سارے مل جائیں اور جماعت احمدیہ کو تباہ کرنے کی کوشش کریں ، آپ کو خدا یہ یقین دلا رہا ہے کہ ہر کوشش کے نتیجہ میں آپ آگے بڑھیں گے اور آگے بڑھیں گے اور آگے بڑھتے چلے جائیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ۔وصولی کی رفتار میں بھی بیرونی ممالک میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے۔یعنی گزشتہ سال 15 اکتوبر تک کی وصولی 46,000, 39 روپے تھی اور امسال 15 اکتوبر تک کی وصولی -/63,86,000 روپے ہو چکی تھی۔تو خدا کے فضل سے وصولی کے لحاظ سے بھی جماعت ہائے بیرون غیر معمولی تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔وعدوں میں جو نمایاں اضافہ کرنے والی بیرونی جماعتیں ہیں، ان میں جرمنی صف اول میں ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے۔وہاں نوجوان اگر چہ زیادہ تعلیم یافتہ نہیں اور کئی لحاظ سے بعض کمزوریاں بھی پائی جاتی ہیں مگر عمومی طور پر بہت ہی مستعد اور مخلص اور فدائیت کا جذبہ رکھنے والے نوجوان ہیں۔اور اکثر جماعت جوانوں ہی پر مشتمل ہے اور ان میں قربانی کا مادہ بڑا نمایاں ہے۔چنانچہ مالی لحاظ سے بھی وہ حالانکہ بہت سے ایسے بھی ہیں، جو آج کل غریب Lodgers میں رہ رہے ہیں، بہت معمولی گزارے ان کو ملتے ہیں، اتنے کہ بمشکل زندہ رہ سکیں۔اس سے بھی بچا بچا کر وہ مالی قربانی میں بڑا نمایاں حصہ لے رہے ہیں۔نمبر دو پر کینیڈا کی جماعت ہے۔جو گزشتہ چند سال سے مسلسل جاگ رہی ہے۔وہ بھی اللہ کے فضل سے آگے بڑھ کر نمایاں ترقی کرنے والی جماعتوں میں شامل ہو گئی ہے۔تیسرے نمبر پر ہالینڈ ہے۔ہالینڈ بھی مالی قربانی کے لحاظ سے تعداد کم ہونے کی وجہ سے بہت ہی پیچھے تھا لیکن اب گزشتہ چند سال سے بڑی تیزی سے بیدار ہو رہا ہے۔کچھ تعداد بھی بڑھ رہی ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ مالی قربانی کا معیار کا بڑھنا زیادہ ذمہ دار ہے، اس علاقے میں۔برطانیہ کی جماعت بڑی Steady یعنی مستقبل مزاج اور ترقی کی رفتار بھی ان کی بڑی متوازن ہے، اللہ کے فضل سے۔اس لئے ان کا جو غیر معمولی اضافہ ہے، وہ اتنا دکھائی نہیں دے گا۔اضافہ ان کا با قاعدہ ہو رہا ہے لیکن چونکہ شروع ہی سے اچھی حالت ہے، اللہ کے فضل سے، اس لئے ان کا اضافہ اتنا نمایاں دکھائی نہیں دیتا، وہ چوتھے نمبر پر ہے۔امریکہ پانچویں نمبر پر ہے۔نانا چھٹے نمبر اور پھر آئیوری کوسٹ، یوگنڈا، تنزانیہ، کینیا، ملائیشیا وغیرہ یہ ساری وہ جماعتیں ہیں، جنہوں نے اسی ترتیب سے اس سال قربانیوں کو آگے بڑھانے میں غیر معمولی رفتار دکھائی ہے۔457