تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ہفتم۔ 1985 تا 1987) — Page 378
ارشادات فرمودہ 29, 28 جولائی 1986ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد هفتم ایک سوال کے جواب میں حضور نے بتایا کہ جماعت کا جتنالٹریچر دستیاب ہے، اس کی مکمل کیٹلاگ Catalogue تیار ہو چکی ہے، جو وکالت تبشیر سے مل سکتی ہے۔اسی طرح تمام کیسٹوں Cassettes کا انڈیکس Index بھی تیار ہو چکا ہے جس کی مدد سے ہر ضروری مسئلہ کے متعلق متعلقہ کیسٹ کو آسانی سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔اور یہ بھی وکالت تبشیر سے دستیاب ہے۔ایک تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ افریقہ میں جماعتی ہسپتالوں اور سکولوں میں Preaching Sermons با قاعدگی سے کروانے کا انتظام ہونا چاہئے۔دوسرا اجلاس ایجنڈا کی ایک تجویز یہ تھی کہ ہر ملک کے مبلغ کو چاہیے کہ وہ مقامی زبان سیکھنے کی کوشش کرے تا کہ جماعت کا پیغام مئوثر طور پر پہنچا سکے۔حضور انور نے اس تجویز پر تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ مبلغین کو مقامی زبان ضرور سیکھنی چاہیے۔حضرت مصلح موعود بھی اس کی خاص تاکید فر ما کرتے تھے۔فرمایا کہ مقامی زبان سیکھنے کے بغیر ایک مبلغ کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض ادا نہیں کر سکتا۔اور اس طرح احمدیت کے لئے نقصان کا موجب بنتا ہے۔فرمایا:۔میں نے ہدایت کی ہوئی ہے کہ ہر جگہ مقامی زبان کو Official ( دفتری ) بنایا جائے۔اگر کوئی مبلغ اس ہدایت کو نظر انداز کر دے تو مقامی جماعت کا فرض ہے کہ وہ اس مبلغ کی وساطت سے مرکز کو رپورٹ کرے تاکہ اس کی اصلاح کی جاسکے۔حضور نے فرمایا کہ در مبلغین کو مقامی زبان سکھانے کے لئے مقامی لوگوں کو بھی وقت دینا چاہیے۔اسی طرح فرمایا کہ بچوں کی کہانیوں کی کتب کی مدد سے بھی مقامی زبان سیکھی جاسکتی ہے۔378